slotcosino Publish time 2025-10-10 13:06:22

امر خان کی دیپیکا پڈوکون کے حق میں سوشل میڈیا پوسٹ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-10/1518198_4560354_6_updates.jpg
فائل فوٹوز

پاکستانی اداکارہ امر خان نے بھارتی اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے حق میں آواز اٹھاتے ہوئے بھارتی انتہا پسندوں کی جانب سے کی جانے والی نفرت انگیز مہم پر سخت ردعمل دیا ہے۔

بھارتی سپر اسٹار دیپیکا پڈوکون ان دنوں ایک اشتہار میں شرکت کے باعث ہندوتوا انتہا پسندوں کے شدید نشانے پر ہیں، اس اشتہار میں دیپیکا اپنے شوہر رنویر سنگھ کے ہمراہ ابوظبی کے شیخ زاید گرینڈ مسجد میں نظر آتی ہیں، جہاں وہ عبایا اور حجاب پہنے خوبصورت اسلامی طرزِ تعمیر کی تعریف کر رہی ہوتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہندو قوم پرست عناصر نے دیپیکا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں منافق قرار دیا، یہ کہتے ہوئے کہ وہ ایک طرف عورتوں کی آزادی کی بات کرتی ہیں اور دوسری طرف مذہبی لباس پہنتی ہیں۔

تاہم، امر خان نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک طنزیہ پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی ’ووک فیمینسٹ‘ نہیں بلکہ ایک انسان ہے جو ایسے ملک سے ہے جہاں ایک تہائی آبادی مسلمان ہے اور وہ سب مذاہب کا احترام کر رہی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-10/1518198_5111854_Untitled-2_updates.jpg

انہوں نے مزید کہا کہ افسوس کہ بھارت کی موجودہ سیاست اس قدر گر چکی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-09/1517951_103623_updates.jpg
دیپیکا پڈوکون کا عبایا پہن کر ابوظبی کی شیخ زاید مسجد کا دورہ

بالی ووڈ اسٹارز دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے ابوظہبی کی شیخ زاید مسجد کا دورہ کیا، https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

دوسری جانب کئی سوشل میڈیا صارفین نے بھی دیپیکا کے حق میں لکھتے ہوئے کہا کہ لباس کا انتخاب عورت کی اپنی مرضی ہے۔

واضح رہے کہ 2015 میں دیپیکا نے ووگ انڈیا کے لیے ”My Choice“ مہم میں خواتین کی آزادی پر بات کی تھی، جسے اب بعض لوگ ان کے موجودہ اشتہار سے جوڑ کر متنازع بنا رہے ہیں۔
Pages: [1]
View full version: امر خان کی دیپیکا پڈوکون کے حق میں سوشل میڈیا پوسٹ