slotcosino Publish time 2025-10-18 03:33:08

نیو کراچی کی عمارت میں گیس کا دھماکا، ایک شخص ہلاک، 6 افراد زخمی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-17/1520401_4038101_nk_updates.jpgاسکرین گریب

کراچی کے علاقے نیو کراچی ایوب گوٹھ میں رہائشی عمارت میں سوئی گیس کے دھماکے سے ایک شخص جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ گھر سے گیس پریشر بڑھانے کی موٹر ملی ہے، شبہ ہے موٹر سے سوئی گیس گھر میں پھیلی تھی، گھر میں کسی نے ماچس جلائی تو دھماکا ہوگیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے سے قریبی مکانات اور دکانوں کو نقصان پہنچا، جس مکان میں دھماکا ہوا وہاں مزدور رہائش پذیر تھے، 5 افراد ملبے کی زد میں آکر اور ایک شخص جھلس کر زخمی ہوا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے۔
Pages: [1]
View full version: نیو کراچی کی عمارت میں گیس کا دھماکا، ایک شخص ہلاک، 6 افراد زخمی