عمیر جیسوال کی دوسری اہلیہ نے ثناء جاوید سے موازنے پر خاموشی توڑ دی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-02/1515675_2388013_vg%D8%B7%DA%AF%DA%AF_updates.jpg— فائل فوٹو
پاکستانی معروف گلوکار عمیر جیسوال کی دوسری اہلیہ نبیہہ عمیر جیسوال نے اداکارہ ثناء جاوید سے موازنے پر خاموشی توڑ دی۔
حال ہی میں عمیر جیسوال نے اپنی پہلی شادی کی سالگرہ کے موقع پر اہلیہ کی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی اور شادی کی سالگرہ کی مبارک باد دی۔
بعدازاں گلوکار کی پوسٹ پر صارفین نے تبصرے کرتے ہوئے نبیہہ کا موازنہ ان کی سابقہ اہلیہ ثناء جاوید سے شروع کردیا، جس پر نبیہہ نے خفگی کا اظہار کیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-02/1515675_5498395_vvg%D8%B7%D8%B7_updates.jpg
انہوں نے عمیر کو پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ میں پہلی اور آخری بار یہ کہنا چاہتی ہوں کہ جزاک اللّٰہ الخیراً تمام دعاؤں کے لیے، ہم واقعی اس کی قدر کرتے ہیں۔ دوسری بات یہ کہ میرے شوہر کی صرف ایک بیوی ہے اور وہ میں ہوں۔ براہ مہربانی اپنے آپ پر قابو رکھیں، نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں اور کسی سے میرا موازنہ نہ کریں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-27/1514175_025125_updates.jpg
ثنا جاوید کے سابقہ شوہر عمیر جیسوال نے دوسری اہلیہ کا چہرہ دکھا دیا
اپنی دوسری اہلیہ کو کیمروں کی نظروں سے دور رکھنے والے پاکستانی معروف گلوکار عمیر جیسوال نے شادی کی پہلی سالگرہ پر اہلیہ کی منہ دکھائی کر دی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے مزید کہا کہ آخری بات یہ کہ میں کیسا لباس پہنتی ہوں، حجاب کرتی ہوں یا نہیں اس سے کسی کا کوئی تعلق نہیں۔ میرے شوہر آپ سب کے ساتھ اپنی خوشیاں بانٹ رہے ہیں، اس پر کسی کو بھی رائے دینے کا حق نہیں ہے۔ اگر آپ دعا نہیں کر سکتے تو مہربانی کرکے اپنے آپ پر قابو رکھیں۔ جزاک اللّٰہ خیراً
خیال رہے کہ گلوکار عمیر جسوال اور ساتھی اداکارہ ثناء جاوید اکتوبر 2020 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، انہوں نے اچانک اپنے نکاح کا اعلان کیا تھا، جس پر مداحوں نے اس جوڑی کو خوب پسند کیا تھا۔
2023 میں عمیر جسوال اور ثناء جاوید کی طلاق کی خبریں گردش کرنے لگی تھیں، جن کی تصدیق اس وقت ہوئی جب 20 جنوری 2024ء کو ثناء جاوید نے کرکٹر شعیب ملک سے دوسری شادی کا اعلان کیا۔
بعد ازاں 2024 میں 7 اکتوبر کو عمیر جیسوال نے بھی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کر کے اپنی دوسری شادی کا اعلان کیا تاہم انہوں نے اپنی دوسری اہلیہ سے متعلق مکمل معلومات فراہم نہیں کی تھیں۔
Pages:
[1]