slotcosino Publish time 2025-10-10 13:45:08

آسٹرین شہری نے خود کو آگ لگا کر گاڑی کھینچنے کا ریکارڈ بنا ڈالا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-19/1511581_2374685_9_updates.jpgاسکرین گریب

آسٹریا کے ایک نڈر اسٹنٹ مین نے خود کو آگ میں لپیٹ کر نہایت کم وقت میں طویل فاصلہ طے کرتے ہوئے گاڑی کھینچ کر گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

جوزف ٹوڈٹلنگ نے یہ حیران کن کارنامہ ویانا میں سرانجام دیا، جہاں انہوں نے محض 56.42 سیکنڈز میں 100 میٹر تک گاڑی کھینچی اور یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے پہلے شخص قرار پائے۔

کارکردگی مکمل ہوتے ہی ان کی ٹیم نے فوراً 3 فائر ایکسٹینگوشر استعمال کرتے ہوئے ان کے جسم پر لگی آگ بجھائی اور انہیں محفوظ بنایا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-05-29/1475936_111746_updates.jpg
برطانوی کرتب باز نے لباس میں آگ لگاکر بیک فلپ کا ریکارڈ توڑ دیا

ایک برطانوی ایڈوانچرر نے لباس میں لگی آگ کے ساتھ 30 سیکنڈ میں سات بار بیک فلپ (فضا میں معلق رہتے ہوئے پیچھے کی جانب قلابازی کھانا) کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

یاد رہے کہ جوزف اس سے قبل بھی آگ کے ساتھ کئی خطرناک ریکارڈ قائم کر چکے ہیں، جس میں بغیر آکسیجن کے 5 منٹ 41 سیکنڈ تک خود کو آگ میں رکھنا اور جلتے ہوئے جسم کے ساتھ سب سے کم وقت میں 200 میٹر کا فاصلہ طے کرنا بھی شامل ہیں۔
Pages: [1]
View full version: آسٹرین شہری نے خود کو آگ لگا کر گاڑی کھینچنے کا ریکارڈ بنا ڈالا