غزہ میں نسل کشی کے خاتمے کی ہر کوشش کی حمایت کریں گے: ایران
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-10/1518204_4674269_Iranian-government-spokesperson-Fatemeh-Mohajerani_updates.jpg ترجمان ایرانی حکومت فاطمہ مہاجرانی —تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیاترجمان ایرانی حکومت نے کہا ہے کہ غزہ میں نسل کشی کے خاتمے کے لیے ہر کوشش کی حمایت کریں گے۔
عرب میڈیا کے مطابق ترجمان ایرانی حکومت فاطمہ مہاجرانی نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ فلسطینی عوام کی تحریکِ آزادی کی حمایت کی ہے۔
فاطمہ مہاجرانی نے زور دے کر کہا کہ غزہ میں فلسطینیوں کی حمایت کرنا ہمارا اخلاقی فرض ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-06-21/1482983_105135_updates.jpg
اسرائیل کےخلاف حملےملکی دفاع میں ہیں: ترجمان ایرانی حکومت
ترجمان ایرانی حکومت فاطمہ مہاجرانی نے کہا ہے کہ اسرائیل کےخلاف حملےملکی دفاع میں ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے کہا کہ ایران کے لیے غزہ کی حمایت سیاسی معاملہ نہیں ہے بلکہ ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ فلسطینی عوام کو ان کی خواہشات کے مطابق جبری قبضے سے نجات ملنی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نسل کشی اور جنگی جرائم میں ملوث انسانیت کے دشمنوں کو انصاف کے کٹھرے میں لایا جانا چاہیے۔
Pages:
[1]