بھارت کا کابل میں سفارتخانہ دوبارہ کھولنے کا اعلان
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-10/1518210_4828187_News9_updates.jpgفوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا
بھارت کی جانب سے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
بھارتی وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ بھارت جَلد کابل میں اپنے تکنیکی مشن کو سفارتخانے کی سطح تک اَپ گریڈ کرے گا۔
یاد رہے کہ افغانستان کے وزیرِ خارجہ امیر خان متقی 2021ء میں طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد پہلی بار بھارت کے دورے پر نئی دہلی میں موجود ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2025-10-09/1517752_072602_updates.jpg
پاک امریکا اتحاد کا توڑ، بھارت کا طالبان حکومت تسلیم کرنے پر غور
نئی دہلی پاک امریکا اتحاد کا توڑ، بھارت کا طالبان... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
واضح رہے کہ امیر متقی کا یہ دورہ اقوامِ متحدہ کی خصوصی اجازت کے بعد ممکن ہوا اور اسے بھارت اور طالبان کے بڑھتے روابط کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔
یہ دورہ ایسے وقت میں کیا جارہا ہے جب پاکستان اور طالبان کے تعلقات کشیدہ ہیں اور ماہرین کے مطابق بھارت اس موقع کو افغانستان میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کے لیے استعمال کرنا چاہتا ہے۔
Pages:
[1]