پیرو: ڈولفن نما صحرائی مچھلی کے 10 ملین سال پرانے فوسل کی رونمائی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-18/1511274_6597964_4_updates.jpgفوٹو بشکریہ اے ایف پیپیرو کے ماہرین حیاتیات ڈولفن نما مچھلی کے 12 ملین سال پرانے فوسل کی رونمائی کر دی۔
یہ فوسل بحر الکاہل کے ساحل کے قریب سے ملا ہے جو کہ ڈولفن سے مشابہت رکھنے والی پورپوز مچھلی کا ہے۔
11.5 فٹ لمبا پورپوز مچھلی کا یہ فوسل پیرو کے ماہر حیاتیات ماریو اربینا کو اس سال جولائی میں دارالحکومت لیما کے جنوب میں تقریباً 350 کلو میٹر کے فاصلے پر اوکوکاجے صحرا سے ملی تھیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-17/1510977_030702_updates.jpg
لاشوں کو ’ممی‘ بنا کر صدیوں محفوظ رکھنے کی روایت کتنی پرانی ہے؟ تحقیق میں نیا انکشاف
مصر کے قدیم معاشرے کے لوگوں کی لاشوں کو پٹی سے لپیٹ کر ’ممی‘ بنا کر رکھنے کی روایت تو دنیا بھر میں مشہور ہے لیکن یہ بات شاید ہی کوئی جانتا ہو کہ قدیم زمانے میں لاشوں کو دھوئیں سے خشک کرکے بھی محفوظ کیا جاتا تھا۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ماریو اربینا نے گزشتہ روز لیما کے جیولوجیکل، مائننگ اور میٹالرجیکل انسٹی ٹیوٹ میں مچھلی کے فوشل کی رونمائی کرتے ہوئے بتایا کہ پورپوز مچھلی کا یہ فوسل ایک نایاب نمونہ ہے۔
ایک اور ماہر حیاتیات ماریو گامارا نے کہا کہ یہ دریافت قدیم سمندری حیات کے مطالعہ کے لیے نئی راہیں فراہم کرے گی۔
واضح رہے کہ اوکوکاجے صحرا فوسلز تلاش کرنے والوں کے لیے ایک جنت ہے۔
چار ٹانگوں والی وہیل، ڈولفن، شارک، اور میوسین دور کے دیگر جانداروں کے ڈھانچے بھی اس علاقے سے دریافت ہوئے ہیں۔
Pages:
[1]