ہم صوفیاء کرام کا پیغام دنیا بھر میں پہنچاتے رہیں گے: صنم ماروی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-01/1515435_5977401_sanamMarvi-1_updates.jpg—جنگ فوٹوپاکستان کی ممتاز صوفی گلوکارہ صنم ماروی نے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ اپنی سر زمین کے صوفیاء کرام کا پیغام دنیا بھر میں پہنچاتی رہیں گی۔
میامی، فلوریڈا میں اپنے امریکی ٹور کے آخری کنسرٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس دورے کے دوران امریکا کی کئی ریاستوں میں ان کے پروگرام ہوئے، جہاں ناصرف پاکستانی بلکہ مختلف ممالک کے لوگوں نے بھی انہیں بے حد پزیرائی دی، یہ محبت اور عزت میرے لیے باعثِ فخر ہے۔
میامی کے کنسرٹ میں بڑی تعداد میں حاضرین شریک تھے، سامعین صنم ماروی کے صوفیانہ کلام سے محظوظ ہوئے اور بار بار داد پیش کی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-01/1515435_2937916_sanamMarvi-2_updates.jpg
تقریب میں فرینڈ سرکل آف ساؤتھ فلوریڈا کے صدر میاں طاہر اسمٰعیل، نائب صدر میاں احسان الحق اور لیاقت علی نے انہیں بیسٹ پرفارمنس ایوارڈ پیش کیا۔
ایوارڈ وصول کرنے کے بعد صنم ماروی نے اپنے مداحوں اور منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ عزت ان کے لیے قیمتی سرمایہ ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-01/1515435_5521184_sanamMarvi-3_updates.jpg
اس کنسرٹ کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں پاکستانی نژاد امریکیوں کے ساتھ ساتھ بھارتی سندھی، بنگلادیشی اور ساؤتھ ایشین کمیونٹی کے دیگر افراد نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
Pages:
[1]