مداح نے عالیہ بھٹ کا بازو پکڑ لیا، زبردستی تصویر بنوانے کی کوشش
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-01/1515417_5342169_alia-bhjatt_updates.jpgفوٹو اسکرین گریببھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کیساتھ مداح نے زبردستی تصویر بنوانے کی کوشش کی تاہم انہوں نے اس بےجاضد کو تحمل اور نرمی سے سنبھال لیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی میں اداکارہ کاجول اور رانی مکھرجی کے خاندان نے مذہبی تقریب کا انعقاد کیا۔
32 سالہ عالیہ بھٹ تقریب میں شرکت کےلیے پہنچی، تو اس دوران مداح نے ان کا بازو پکڑ لیا اورتصویر کھنچوانے کےلیے اصرار کرنے لگا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-01/1515415_070412_updates.jpg
لکی علی نے والد محمود کی سختیوں اور محبت کا ذکر چھیڑ دیا
بھارتی لیجنڈ گلوکار لکی علی نے کہا ہے کہ والد محمود علی بہت سخت تھے، مجھ پر کئی پابندیاں تھیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
یکدم پیش آنے والے واقعے کی وجہ سے تھوڑی سی بدنظمی پیدا ہوئی لیکن اداکارہ نے صبر اور تحمل سے صورتحال کو سنبھال لیا۔
عالیہ بھٹ نے سیکیورٹی کے لیے موجود اہلکاروں کو روک دیا اور کہا کہ زیادہ ہنگامہ نہ کریں، اس کے بعد مداح کے ساتھ تصویر بنوائی اور پھر آگے بڑھ گئیں۔
تقریب کے دوران عالیہ بھٹ نے رانی مکھرجی، ایان مکھرجی اور تنیشا کے ساتھ بات چیت کی اور تصاویر کھنچوائیں۔
بھارتی اداکارہ فلم جگرا کے بعد اگلی ایکشن تھرلر فلم الفا کے لیے محنت کر رہی ہیں، جس میں شرواری اور بوبی دیول ساتھی اداکار ہیں۔
Pages:
[1]