شاہ رخ خان پہلی بار ارب پتی کلب میں شامل، مجموعی دولت کتنی؟
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-01/1515418_6854005_shahrukh01_updates.jpgبالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان پہلی بار ارب پتی کلب میں شامل ہوگئے۔
ہورون انڈیا کی رچ (دولت مند سیلیبریٹیز فہرست) لسٹ 2025 جاری کردی گئی، اس کے مطابق شاہ رخ خان اس فہرست میں اول نمبر پر ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ تین عشروں سے زیادہ عرصے پر محیط بالی ووڈ کیریئر کے دوران وہ پہلی بار اس کلب میں شامل ہوئے ہیں۔
ہورون ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی جانب سے یہ لسٹ ہر سال شائع کی جاتی ہے، جو بھارت میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی مشہور شخصیات کی دولت کا جائزہ لیتی ہے۔
شاہ رخ خان کی دولت میں اضافے کا ذکر کرتے ہوئے، فہرست میں بتایا گیا ہے کہ بالی ووڈ کے بادشاہ 59 سالہ شاہ رخ خانپہلی بار ارب پتی کلب میں شامل ہوئے ہیں، جن کی دولت 12,490 کروڑ روپے ہے۔ رپورٹ کے مطابق کنگ خان 2025 میں سب سے زیادہ دولت مند بالی ووڈ اسٹار بن کر ابھرے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-30/1515127_083212_updates.jpg
شاہ رخ گزشتہ 25 برسوں میں بھارت کے سب سے نمایاں اداکار بن گئے، آئی ایم ڈی بی رپورٹ
انٹرنیٹ مووی ڈیٹا بیس (آئی ایم ڈی بی) کی ایک نئی رپورٹ کےمطابق بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان بھارت کے سب سے زیادہ نمایاں اداکار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، شاہ رخ خان 130 سب سے مقبول بھارتی فلموں میں سے 20 میں شامل ہیں۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اس فہرست کے مطابق اداکارہ جوہی چاؤلہ اور ان کا خاندان7,790 کروڑ روپے کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ جبکہ ریتک روشن 2,160 کروڑ روپے، تیسرے، کرن جوہر اور امیتابھ بچن بالترتیب چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر ہیں۔
واضح رہے کہ2024 کی ہورون فہرست میں شاہ رخ خان نے 7,300 کروڑ کے ساتھ فہرست میں ڈیبیو کیا تھا۔ وہ اداکاری کے علاوہ ریڈ چیلیز انٹرٹینمنٹ نامی پروڈکشن ہاؤس اور آئی پی ایل میں ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے شریک مالک بھی ہیں۔
Pages:
[1]