slotcosino Publish time 2025-10-18 15:54:11

غزہ کی عوام کے زخموں پر مرحم رکھنے کی ضرورت ہے: ترک صدر

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-18/1520595_5936567_Turkish-President-Erdogan-afro-Turk-summit-2025_updates.jpgترک صدر طیب اردوان—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ترک صدر طیب اردوان نے کہا کہ غزہ کی عوام کے زخموں پر مرحم رکھنے کی ضرورت ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے ترک افریقہ فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کا ریکارڈ اچھا نہیں ہے اور ہم غزہ کے لیے پریشان ہیں جہاں کے عوام کے زخموں پر مرہم رکھنے اور وہاں تعمیر نو کی ضرورت ہے۔

ترک صدر نے بتایا کہ ’ہم نے حماس اور اسرائیلی کے درمیان معاہدے کے لیے سخت کوششیں کی تھیں تاکہ غزہ میں امن قائم ہوسکے‘۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-05-13/1470622_075519_updates.jpg
ترک صدر کا پاکستانی قوم کی واضح حمایت کا اعلان، جنگ بندی پر خوشی ہے، طیب اردوان

ترک صدر رجب طیب اردوان نے پاکستانی قوم کے لیے اپنی حمایت کا واضح اعلان کیا ہے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

صدر طیب اردوان نے مزید کہا کہ وہ سوڈان میں جاری بحران پر پریشان ہیں اور وہ یہ بھی چاہتے ہیں کہ وہاں امن قائم ہوجائے۔

انہوں نے مغربی دنیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مغرب کے لوگ دیکھ رہے ہیں کہ برِاعظم افریقہ میں تنازعات اور خانہ جنگی ہو رہی ہے، لیکن یہ کچھ نہیں کرتے۔
Pages: [1]
View full version: غزہ کی عوام کے زخموں پر مرحم رکھنے کی ضرورت ہے: ترک صدر