مذاکرات کے لیے تیار ہیں، لیکن غیر ضروری فرمائشیں نہیں مانی جائیں گی: ایران
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-18/1520609_4085508_Irani-Vice-President-Mohammad-Reza-Aref_updates.jpg ایرانی نائب صدر محمد رضا عارف—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیاایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے کہا ہے کہ مذاکرات کیلئے ہیں، لیکن غیر ضروری فرمائشیں نہیں مانی جائیں گی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی نائب صدر محمد رضا عارف نے کہا کہ ہم امریکا کے ساتھ مذاکرات کر رہے تھے لیکن اس نے مذاکرات کے دوران ہم پر حملہ کردیا۔
محمد رضا عارف نے کہا کہ ایرانی قوم یہ برداشت نہیں کرے گی کہ ہم امریکی ناجائز خواہشات کو دباؤ میں آکر تسلیم کرلیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2024-10-11/1399732_034332_updates.jpg
شنگھائی اجلاس: ایرانی نائب صدر 15 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچیں گے
شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے سلسلے میں ایرانی نائب صدر ڈاکٹر محمد رضا عارف وفد کے ہمراہ 15 اکتوبر کو اسلام آباد آئیں گے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے کہا کہ ہم کسی کے ساتھ بھی مذاکرات کرسکتے ہیں لیکن صیہونی رجیم کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔
محمد رضا عارف نے واضح کی کہ امریکا ایران سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ مذاکرات پر آنے سے قبل ہی شرائط مان لے، ہم یہ طریقہ قبول نہیں کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک طرف امریکا انسانی حقوق کے پاسدار ہونے کا ڈھونگ رچاتا ہے دوسری جانب سے ہم پر فوجی کارروائی کر کے ہمیں مذاکرات میں سرِ تسلیم خم کرکے جھک جانے کو کہتا ہے، ایرانی قوم نہیں جھکے گی۔
Pages:
[1]