مقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیلی حملے میں 1 فلسطینی شہید، 11 زخمی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-18/1520621_595822_Israeli-forces-West-Bank_updates.jpg—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیااسرائیلی فوج کی مغربی کنارے میں مختلف کارروائیوں کے دوران 1 فلسطینی شہید اور 11زخمی ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے شہر جنین کے جنوبی حصے میں ایک فلسطینی کو شہید کردیا۔
مغربی کنارے کے قصبے کفر عقب میں غیر قانونی اسرائیلی یہودی آبادکاروں، پولیس اور فوج کے حملوں میں 11 فلسطینی زخمی ہوگئے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-16/1519994_100617_updates.jpg
اسرائیل نے 90 شہدا کے جسد خاکی واپس کردیے، سروں پر گولیوں اور جسم پر تشدد کے نشانات موجود
فلسطینی ڈاکٹروں نے بتایا کہ اسرائیلی حراست میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کو تشدد کے بعد سروں پر گولیاں ماری گئیں ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
غیرقانونی یہودی آباد کاروں نے مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی گاڑیوں اور دیگر املاک کو نقصان پہنچایا۔
دوسری جانب فلسطینی حکام نے بتایا کہ اکتوبر 2023ء میں غزہ کی جنگ شروع ہونے کے بعد، مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیوں میں ایک ہزار سے زائد فلسطینی شہید جبکہ 10 ہزار سے زائد زخمی ہوئے اسکے علاوہ 20 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا جن میں ایک ہزار 600 بچے بھی شامل ہیں۔
Pages:
[1]