slotcosino Publish time 2025-10-10 15:03:03

سید جبران نے حارث رؤف سے معافی مانگ لی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-01/1515373_8762981_VGVG%D9%81%D9%81_updates.jpg
— فائل فوٹو

پاکستانی اداکار سید جبران نے ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کے بعد فاسٹ بولر حارث رؤف پر کڑی تنقید کی تھی، جس پر اب انہوں نے معافی مانگ لی ہے۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے انہوں نے قومی ٹیم کے کھلاڑی سے عوامی طور پر معافی مانگ لی ہے۔

اداکار نے انسٹا اسٹوری میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ دوستوں سچ کہوں تو مجھے اگلے روز بہت برا لگا، جب مجھے احساس ہوا کہ میں نے صرف ایک خاص کھلاڑی کے لیے سخت بیان دیا جبکہ حقیقت میں جو کچھ ہوا اس کی ذمہ داری صرف ایک فرد پر نہیں بلکہ پوری ٹیم پر ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-01/1515373_4288673_VGVV_updates.jpg

سید جبران نے معافی مانگتے ہوئے مزید لکھا کہ معذرت لیکن مجھے لگتا ہے کہ میں ان سے بہتر ہوں۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ اس میچ میں حارث رؤف سب سے مہنگے بولر ثابت ہوئے تھے، جس کے سبب انہیں مختلف معروف شخصیات کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
Pages: [1]
View full version: سید جبران نے حارث رؤف سے معافی مانگ لی