افغانستان کا سہ فریقی سیریز سے دستبرداری کا اعلان
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-18/1520631_6924704_NB%D8%B7%DA%AFC_updates.jpg— فائل فوٹو
افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے پاکستان میں ہونے والی سہ فریقی سیریز سے دستبرداری کا اعلان کر دیا۔
اے سی بی کے مطابق افغان کرکٹ ٹیم نومبر کے آخر میں ہونے والی سہ فریقی ٹی 20 سیریز میں شرکت نہیں کرے گی۔
سہ فریقی سیریز میں پاکستان، سری لنکا اور افغانستان کرکٹ ٹیموں نے شرکت کرنی تھی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-18/1520605_100022_updates.jpg
سہ فریقی سیریز اپنے شیڈول کے مطابق ہوگی، پی سی بی
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹرائی سیریز اپنے شیڈول کے مطابق ہوگی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
سہ فریقی سیریز 17 سے 29 نومبر تک پاکستان میں شیڈول ہے۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے سہ فریقی سیریز شیڈول کے مطابق کروانے کا اعلان کیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق افغانستان کی جانب سے دستبرداری کے اعلان کے بعد تیسری ٹیم کے لیے آپشنز زیر غور ہیں۔
Pages:
[1]