سہ فریقی سیریز: پی سی بی نے متبادل ٹیم کے طور پر زمبابوے کرکٹ بورڈ سے رابطہ کر لیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-18/1520632_5637114_09_updates.jpg—فائل فوٹوپاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سہ فریقی سیریز کے لیے متبادل ٹیم کے طور پر زمبابوے کرکٹ بورڈ سے رابطہ کر لیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پی سی بی نے متبادل ٹیم کے طور پر زمبابوے کرکٹ بورڈ سے رابطہ کر لیا ہے۔
اب ٹرائی سیریز پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان ہونے کا امکان ہے۔
ٹرائی سیریز نومبر 2025 میں پاکستان میں شیڈول ہے، نئے شیڈول کا اعلان جلد متوقع ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-18/1520605_100022_updates.jpg
سہ فریقی سیریز اپنے شیڈول کے مطابق ہوگی، پی سی بی
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹرائی سیریز اپنے شیڈول کے مطابق ہوگی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
واضح رہے کہ افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان میں ہونے والی ٹرائی سیریز سے دستبرداری کا اعلان کیا گیا تھا۔
افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان میں نومبر میں ہونے والی ٹرائی نیشن سیریز میں افغانستان شریک نہیں ہو گا۔
جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سہ فریقی سیریز اپنے شیڈول کے مطابق ہوگی۔
ترجمان پی سی بی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان نے ٹرائی سیریز سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا ہے۔ تاہم ٹرائی سیریز میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں شامل ہیں۔
Pages:
[1]