اگر کوئی ہمارے اوپر حملہ کرے گا تو اس کا ادھار نہیں رکھیں گے، رانا ثنا اللہ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-18/1520638_5383287_rana_updates.jpgفائل فوٹومسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ن لیگی رہنما نے کہا کہ ہماری پالیسی بڑی واضح ہے کہ ہم کسی پر حملہ آور نہیں ہوں گے، اگر کوئی ہمارے اوپر حملہ کرے گا تو اس کا ادھار نہیں رکھیں گے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن سیاست کو فروغ دینے والی جماعت ہے، مسلم لیگ ن کسی سیاسی جماعت پر پابندی لگانے کی حامی نہیں رہی، پنجاب حکومت نے وفاق کو ایک مذہبی جماعت پر پابندی کی درخواست کردی ہے، وفاقی کابینہ پنجاب حکومت کی درخواست پر فیصلہ کرے گی۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ایک طرف وہ ہمارے لوگوں کو شہید کریں اور دوسری طرف مذاکرات کریں، ہمارا مطالبہ ہی یہی ہے کہ دہشت گردی کی کارروائیاں بند کریں، دہشت گردی کی کارروائیاں پہلے بند کی جائیں پھر بات ہوسکتی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-18/1520639_022627_updates.jpg
پاکستان کا افغانستان سے دہشت گرد گروہوں کیخلاف قابلِ تصدیق کارروائی کا مطالبہ
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد دوحہ پہنچ گیا ہے جو افغان طالبان کے نمائندوں سے بات چیت کرے گا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے کہا کہ پچھلے 40 سال سے دہشت گردوں سے مذاکرات ہی ہوتے آئے ہیں اور کیا نتیجہ نکلا ہے، دہشت گردی کسی طور پر قابلِ قبول نہیں، گڈ اور بیڈ طالبان کی تھیوری بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ ہم نے افغانستان کا ہمیشہ ساتھ دیا، انتہائی افسوس ہے کہ اس طرف سے ہمیشہ تکلیف ملتی رہی، ہم مزید اپنے پیاروں کے اور افسروں کے جنازے نہیں اٹھا سکتے۔
Pages:
[1]