slotcosino Publish time 2025-10-10 15:36:05

مشرق وسطیٰ کی پہلی یوٹیوب اکیڈمی یو اے ای میں قائم ہوگی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-14/1509973_7445632_10_updates.jpg
فائل فوٹو

تخلیقی مواد تیار کرنے والے ڈیجیٹل کریئیٹرز کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے متحدہ عرب امارات میں خطے کی پہلی یوٹیوب اکیڈمی کا آغاز کیا جارہا ہے۔

یہ MENA ریجن (مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ) میں اپنی نوعیت کی پہلی اکیڈمی ہوگی جو کریئیٹرز کو جدید ٹولز، وسائل اور مہارت فراہم کرے گی تاکہ وہ اپنے مواد کے معیار کو بہتر بناسکیں اور یوٹیوب کے مختلف فارمیٹس کے ذریعے عالمی سطح پر ناظرین تک پہنچ سکیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-08-15/1500846_015910_updates.jpg
یوٹیوب کا بچوں کو نامناسب مواد سے بچانے کیلئے اہم اقدام

معروف ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے بچوں کو نامناسب مواد سے بچانے کے لیے ایک اہم اقدام اُٹھا لیا۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اکیڈمی کے تحت ماہرینِ یوٹیوب کی سربراہی میں ایڈوانس ورکشاپس، ٹریننگ کورسز اور خصوصی پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔

اعداد و شمار کے مطابق یو اے ای میں ایک سال کے دوران وہ یوٹیوب چینلز جن کی آمدن مقامی کرنسی میں 7 ہندسوں (ملینز) تک پہنچی، ان کی تعداد میں 15 فیصد اضافہ ہوا ہے، جبکہ سعودی عرب اور مصر میں یہ اضافہ بالترتیب 40 فیصد اور 60 فیصد رہا۔
Pages: [1]
View full version: مشرق وسطیٰ کی پہلی یوٹیوب اکیڈمی یو اے ای میں قائم ہوگی