رات گئے ہارٹ اٹیک، اہم اشارے جنہیں سمجھنا ضروری
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-03/1516014_5734916_HeartAttack_updates.jpgآدھی رات کو پڑنے والے دل کے دورے (ہارٹ اٹیک) کو سمجھنے والے اشارے، جن سے متعلق آپ خبردار رہیں۔
ماہرین کے مطابق ہارٹ اٹیک اکثر دن کے اوقات میں آتے ہیں، جن کی وجہ دباؤ یا جکڑن، سینے کی تکلیف، ٹھنڈا پسینہ، چکر آنا اور متلی سمیت دیگر عوامل بتائے جاتے ہیں۔
اس کے باوجود دل کے دورے کی ایک تعداد رات یا پھر صبح سویرے بھی پیش آتی ہے کیونکہ نیند کے دوران جسم کا بلڈپریشر، دل کی دھڑکن اور ہارمونز بدلتے ہیں اور یہی تبدیلیاں ہارٹ اٹیک کی وجہ بن سکتی ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-03/1516010_051829_updates.jpg
بلڈپریشر یعنی خاموش قاتل سے نمٹنے میں معاون چند ورزشیں
بلڈپریشر کو ’ خاموش قاتل ‘ بھی کہا جاتا ہے، اس بیماری پر روزانہ توجہ دینے کی ضرورت ہوتی ہے، https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
نیند کے دوران بلڈپریشر عام طور پر کم ہوتا ہے لیکن اس کے ساتھ کوئی ذہنی و جسمانی دباؤ ہو، نیند میں بے تربیتی ہو، ہائی کولیسٹرول ہو یا دل میں پہلے سے کمزوری چلی آرہی ہو تو خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
تحقیق کے مطابق تقریباً 20 فیصد مایو کارڈیل انفارکشنز آدھی رات سے صبح 6 بجے کے درمیان پڑتے ہیں، اس کی پہلی علامت چھاتی میں درد یا تنگی ہے، سینے میں جلن ہوتی ہے پریشر پڑتا ہے، جو آپ کو نیند سے جگادیتا ہے، یہ درد بعد میں گردن، جبڑے یا پیٹھ کی طرف بھی پھیل جاتا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-22/1512540_060442_updates.jpg
ذیابیطس کا شکار ہوگئے؟ اب کیا کریں، جواب حاضر ہے
اگر آپ ذیابیطس یعنی شوگر ہوگئی ہے، آپ اچھی اور معیاری زندگی کےلیے اسے قابو میں رکھنا چاہتے ہیں، تو یہاں ہم آسان عادتیں بتا رہے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
دوسری علامت سانس لینے میں دشواری ہے، جس کی وجہ سے دل کی دھڑکن تیز ہوجاتی ہے اور غیر معمولی پسینہ آجاتا ہے یا پھر جسم کپکپا جاتا ہے سردی محسوس ہوتی ہے۔
تیسری علامت متلی ہونا، چکر آنا یا بے ہوشی کا احساس ہونا شامل ہے، سر گھومتا ہوا محسوس ہوتا ہے اور ساتھ ہی سینے میں تکلیف سی ہونے لگتی ہے۔
اس دوران ہائی بلڈپریشر، ذیابیطس، موٹاپے، تمباکو نوشی، شراب نوشی اور نیند کی بے تربیت کے شکار افراد کو رات میں ہارٹ اٹیک کا خطرہ رہتا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-22/1512546_074604_updates.jpg
الٹی چہل قدمی کے حیران کن فوائد، آپ بھی جان لیں
صلاح عام ہے چہل قدمی صحت کےلیے اچھی ہوتی ہے لیکن کیا آپ اُلٹے قدم چلنے کے افادیت سے واقف ہیں؟ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
دل کو دورے کو روکا نہیں جاسکتا لیکن چند عادتیں اپنا کر اس کے خطرے کو کم ضرور کیا جاسکتا ہے، جن میں سے ایک نمک یا چینی کی مقدار کا کم استعمال بھی ہے۔
سیگریٹ نوشی، شراب نوشی سے اجتناب کریں، متوازن غذا لیں اور باقاعدگی سے ورزش بھی دل کی کارکردگی بہتر بناتی ہے۔
بلڈپریشر، کولیسٹرول اور بلڈشوگر کا باقاعدہ چیک اپ کروائیں، عبادت کریں، مراقبہ اور یوگا سمیت دیگر عوام اختیار کریں تاکہ ذہنی دباؤ کم ہو۔
نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات کیلئے شائع کیا گیا ہے۔ صحت سے متعلق امور میں اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔
Pages:
[1]