slotcosino Publish time 2025-10-10 15:36:07

اجمیر میں بیل 60 فٹ اونچے واٹر ٹینک پر چڑھ گیا، ویڈیو وائرل

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-15/1510336_3257814_11_updates.jpg
اسکرین گریب

بھارتی ریاست راجستھان کے شہر اجمیر میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا، ایک بیل 60 فٹ اونچی پانی کی ٹینکی پر چڑھ گیا، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

اس منظر نے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا اور مقامی انتظامیہ کو بیل کو نیچے اتارنے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کرنا پڑا۔

ابتدائی طور پر بیل کو نیچے لانے کے لیے کرین منگوائی گئی، لیکن اندھیرا ہونے کے باعث کارروائی رات کو روک دی گئی، تاہم اگلی صبح ریسکیو ٹیم کے پہنچنے سے پہلے ہی بیل نے خود ہی نیچے اترنے میں کامیابی حاصل کرلی۔

اس انوکھے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی جس میں بیل کو ٹینکی کے اوپر کھڑا دیکھا جاسکتا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-14/1509964_115327_updates.jpg
بھارت: اسپتال میں گائے کی موجودگی، کتا مریضوں کے بیڈ پر سو گیا

اسپتال کی یہ حالت دیکھ کر شہریوں نے سخت برہمی کا اظہار کیا https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

واقعے نے انٹرنیٹ صارفین کو بھی حیران اور محظوظ کیا، ایک صارف نے مذاق میں لکھا کہ جاکر اُس گائے کی خالہ کو ڈھونڈو جس نے شادی سے انکار کیا تھا۔

ایک اور صارف نے کہا کہ اب تو بسنتی کو بھی اس کا پرپوزل ماننا پڑے گا، کچھ صارفین نے بیل کے ’ریڈ بل‘ یا ’ماؤنٹین ڈیو‘ پینے پر مزاحیہ جملے کسے۔
Pages: [1]
View full version: اجمیر میں بیل 60 فٹ اونچے واٹر ٹینک پر چڑھ گیا، ویڈیو وائرل