سعودی عرب میں نجی ایئر لائن کی پرواز کی عدم دستیابی پر مسافر پریشان
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-18/1520643_9912837_Air-Line-Operation-suspended_updates.jpgسعودی عرب میں نجی ایئر لائن کی پرواز کی عدم دستیابی پر مسافروں کو پریشانی کا سامنا۔
پاکستان میں شہری ہوابازی کے ادارے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ ایک بھی قابلِ پرواز طیارہ نہ ہونے پر ایئرلائن کا فضائی آپریشن معطل ہے۔
نجی ایئرلائن انتظامیہ نے بتایا کہ سعودی عرب میں پرندہ ٹکرانے سے گراؤنڈ ہونے والا طیارہ مرمت کے بعد قابل پروازہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2025-10-11/1518410_035617_updates.jpg
نجی ایئر لائن کا معطل لائسنس 14 یوم کیلئے بحال
کراچی سرین ایئر کا پروازوں کی معطلی کا لائسنس... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ایئرلائن انتظامیہ نے مزید بتایا کہ معطل ایئر آپریٹر سرٹیفکیٹ کی بحالی کی کوششیں جاری ہیں اور درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ سعودی عرب میں پھنسے ہوئے مسافروں کو وطن واپس لانے کی اجازت دی جائے۔
دوسری جانب سعودی عرب میں محصور مسافروں نے بتایا کہ ان کے پاس پیسے ختم ہوچکے ہیں اور وہ 10 دن سے ایک کمرے میں محصور ہیں۔
Pages:
[1]