پیرو کی صدر دینا بولوارٹے کے خلاف مواخذے کی تحریک کامیاب
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-10/1518213_923862_President-of-Peru-Dina-Boluarte_updates.jpgپیرو کی سابقہ صدر دینا بولوارٹے —تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیاپیرو کی صدر دینا بولوارٹے کے خلاف مواخذے کی تحریک کامیاب ہوگئی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق لاطینی امریکا کے ملک پیرو کی کانگریس میں آج صدر کے خلاف مواخذے کے لیے ووٹنگ ہوئی۔
صدر کےخلاف مواخذے کے حق میں 122 میں سے 118 ارکان نے ووٹ دیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2024-10-22/1403403_052006_updates.jpg
رشوت لینے کا الزام ثابت، پیرو کے سابق صدر کو ساڑھے 20 سال قید کی سزا
پیرو کے سابق صدر الیجاندرو ٹولیڈو کو ساڑھے 20 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
مواخذے کے لیے ووٹنگ سے قبل پیرو کی صدر کانگریس کے سامنے پیش نہیں ہوئیں۔
پیرو کی صدر پر جرائم کی روک تھام میں ناکامی اور عوامی احتجاج سے نمٹنے میں نااہلی کے الزامات لگائے گئے تھے۔
جوز جیری نے پیرو کے نئے صدر کے طور پر حلف اٹھالیا۔
نو منتخب صدر جوز جیری نے بطور صدر اپنے بیان میں کہا کہ ’میرا مقصد مفاہمت کی حکومت کی قیادت کرنا ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں جرائم کے خلاف جنگ کا اعلان کرنا چاہیے۔
Pages:
[1]