slotcosino Publish time 2025-10-10 15:42:14

کراچی: بھتہ خوری میں ملوث 4 ملزمان مقابلے میں ہلاک، 3 زخمی حالت میں گرفتار: ضیا الحسن لنجار

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-10/1518218_553182_7_updates.jpg
فائل فوٹو

وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کہا ہے کہ بھتہ خوری کا معاملہ انتہائی سنجیدہ ہے، کسی کو بھی شہریوں یا تاجروں کو تنگ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

کراچی میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ بھتا خوری میں ملوث 4 ملزمان مقابلے میں مارے گئے، جبکہ 3 کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے، یہ اہم معاملہ تھا اس لیا آج کی پریس کانفرنس میں شریک ہوا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ کراچی میں کاروبار پھلے پھولے، ہمارا بزنس کمیونیٹی سے ہمیشہ تعاون رہا ہے، تاجروں سے مل کر ان کے مسائل حل کرتے ہیں، کچھ تاجروں کو بھتہ نہ دینے پر دھمکیاں آئی ہیں، تاجروں کی شکایات کے اندراج کے لیے ایک ویب پورٹل بھی بنا رہے ہیں۔   https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-06/1516934_103010_updates.jpg
کراچی کے تاجروں کو پھر گولیوں میں لپٹی بھتے کی پرچیاں ملنے لگیں

کال دبئی اور ایران کے نمبرز سے کی گئیں۔ ایک بلڈر کے دفتر پر فائرنگ بھی کی گئی۔ تاہم بلڈر نے واقعہ رپورٹ نہیں کیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے بتایا کہ سی آئی اے اور ایس آئی یو نے 2 ہفتے میں 20 سے زیادہ بھتا خور گرفتار کیے، پورے سال میں بھتا خوری کے 118 کیس رپورٹ ہوئے ہیں، بھتے کے رپورٹ ہونے والے 44 کیس ذاتی اختلافات کے تھے، پولیس نے سال بھر میں 43 بھتا خور پکڑے ہیں۔

کراچی پولیس چیف نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ملزمان کا پیچھا کررہے ہیں، کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں 28 فیصد کمی آئی ہے، گاڑیاں چھینے کی وارداتوں میں 19 فیصد کمی آئی ہے۔
Pages: [1]
View full version: کراچی: بھتہ خوری میں ملوث 4 ملزمان مقابلے میں ہلاک، 3 زخمی حالت میں گرفتار: ضیا الحسن لنجار