slotcosino Publish time 2025-10-10 16:15:05

برف پر کمال کا کارنامہ، ایک منٹ میں 136 بار رسی کودنے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-12/1509384_4910202_8_updates.jpgتصاویر:گنیزورلڈ ریکارڈ

ہنگری کی نیشنل چیمپئن آئس اسکیٹر ایسٹر سومبتیلی نے برف پر اسکیٹنگ کرتے ہوئے صرف ایک منٹ میں 136 بار رسی کود کر نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ بنا لیا۔

یہ شاندار کارنامہ انہوں نے امریکی ریاست آئیڈاہو کے سن ویلی میں ناظرین کے سامنے انجام دیا، اس مقابلے کے لیے کم از کم 45 جمپ لگانا لازمی تھا، مگر ایسٹر نے اس سے کہیں زیادہ یعنی 136 بار رسی کود کر سب کو حیران کر دیا۔

چمکدار جمپ سوٹ میں ملبوس ایسٹر نے بڑی آسانی سے رسی گھماتے ہوئے بار بار چھلانگ لگائی اور وقت ختم ہونے پر فاتحانہ انداز میں مکا لہرا کر اسٹیج سے رخصت ہوئیں، جبکہ تماشائیوں نے بھرپور تالیاں بجا کر داد دی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-04/1507095_031314_updates.jpg
چینی طوطے کا کمال، رنگ پہچاننے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرلیا

شیاوگُوئی نے صرف 33.5 سیکنڈز میں 10 مختلف رنگوں کو پہچان کر ترتیب دیا https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اپنی کامیابی پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے ایسٹر سومبتیلی نے کہا کہ یہ میرا سب سے بڑا خواب تھا جو آج حقیقت بن گیا، میں چاہتی ہوں کہ دوسرے آئس اسکیٹرز اور پرفارمرز بھی بڑے خواب دیکھیں اور جان لیں کہ سب کچھ ممکن ہے اگر آپ کے اندر جرات اور محنت کرنے کا جذبہ ہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کا سرٹیفکیٹ وصول کرنے کے بعد ایسٹر نے اپنی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ لمحہ ناقابلِ یقین ہے، سب کو خواب دیکھنے اور ان کے لیے جدوجہد کرنے کی ترغیب دینا چاہتی ہوں۔
Pages: [1]
View full version: برف پر کمال کا کارنامہ، ایک منٹ میں 136 بار رسی کودنے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ