slotcosino Publish time 2025-10-10 16:19:27

بڑی صنعتوں کی پیداوار میں کتنا اضافہ ہوا؟ اعداد و شمار جاری کردیے گئے

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-16/1510741_5751635_beureue-statistics_updates.jpg

ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کی پیداوار کا ڈیٹا جاری کر دیا، جس کے مطابق جولائی 2025 میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں سالانہ بنیادوں پر 8.99 فیصد اضافہ ہوا۔

اسلام آباد سے ادارہ شماریات کے جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق جولائی 2025 میں ماہانہ بنیادوں پر بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 2.60 فیصد اضافہ ہوا۔

ڈیٹا کے مطابقجولائی میں سالانہ بنیادوں پر فرنیچر کے سیکٹر میں 86.79 فیصد اضافہ ہوا، جولائی میں آٹو موبائل کے شعبےکی پیداوار سالانہ بنیادوں پر 57.80 فیصد بڑھی۔

ادارہ شماریات کے ڈیٹا کے مطابق جولائی 2025 میں گارمنٹس کی پیداوار میں 24.79 فیصد اضافہ ہوا، سیمنٹ سیکٹر کی پیداوار 18.75 فیصد بڑھی، جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں 13.18 فیصد اضافہ ہوا۔

اعداد و شمار کے مطابق فوڈ کے شعبے کی پیداوار سالانہ بنیادوں پر 6.63 فیصد بڑھی، جبکہ مشروبات، کیمیکل، مشینری اور آلات کی پیداوار کم ہوئی۔
Pages: [1]
View full version: بڑی صنعتوں کی پیداوار میں کتنا اضافہ ہوا؟ اعداد و شمار جاری کردیے گئے