فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ کے قریب پہنچ گئی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-23/1512843_2432556_10_updates.jpgفائل فوٹو
ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 5100 روپے اضافے سے تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 5100 روپے کے اضافے کے بعد 3 لاکھ 98 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-22/1512490_022847_updates.jpg
سونا پھر مہنگا، فی تولہ سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 34 ڈالر اضافے سے 3 ہزار 719 ڈالر فی اونس ہوگیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 372 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 41 ہزار 906 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 51 ڈالر اضافے سے 3 ہزار 770 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔
Pages:
[1]