ایچ پی وی ویکسین مہم: 3 دنوں میں صرف 15 فیصد ہدف حاصل ہوا، ای پی آئی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-18/1511289_736816_%D8%A8hpv_updates.jpg— فائل فوٹو
محکمہ صحت سندھ کی جانب سے بچیوں کو سروائیکل کینسر سے بچانے کے لیے ویکسین مہم میں اب تک 15 فیصد ہدف حاصل ہوا۔
امیونائزیشن پر توسیعی پروگرام (ای پی آئی) کے مطابق سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ایچ پی وی ویکسین مہم کے لیے ابتدائی 3 دنوں میں صرف 15 فیصد ہدف حاصل ہوا۔
ان کے مطابق سندھ میں تین روز میں 3 لاکھ 45 ہزار بچیوں کو ایچ پی وی ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ مہم کے 3 دن سندھ کی 58 فیصد بچیوں کو ویکسین لگ چکی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-08-29/1505147_010006_updates.jpg
سندھ: سروائیکل کینسر سے بچاؤ کیلئے 15 ستمبر سے ویکسینیشن مہم کا اعلان
محکمہ صحت سندھ نے سروائیکل کینسر سے بچاؤ کے لیے صوبے بھر میں مہم کے آغاز کا اعلان دیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ای پی آئی کے مطابق کشمور میں 92 اور بدین میں 89 فیصد بچیوں کو ویکسین لگائی جاچکی ہے جبکہ کراچی اور حیدرآباد میں ویکسینیشن کی شرح 50 فیصد سے بھی کم ہے۔
واضح رہے کہ سروائیکل کینسر سے بچاؤ کے لیے محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری ایچ پی وی ویکسین مہم 15 ستمبر سے 27 ستمبر تک جاری رہے گی۔
وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کا کہنا ہے کہ بچیوں کو سروائیکل کینسر سے بچانے کے لیے ویکسین مہم شروع کی گئی ہے۔
Pages:
[1]