slotcosino Publish time 2025-10-10 16:19:50

کراچی میں ڈینگی کے کیسز میں مسلسل اضافہ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-18/1511316_1345361_dd_updates.jpg
---فائل فوٹو

کراچی میں ڈینگی کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔


محکمۂ صحت کے مطابق صرف رواں ماہ اب تک درجنوں کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، جن میں سب سے زیادہ کیسز ضلع شرقی سے سامنے آئے ہیں۔

محکمۂ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں رواں ماہ ڈینگی کے 49 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

ترجمان محکمۂ صحت کا کہنا ہے کہ ضلع شرقی سے سب سے زیادہ 17 کیس سامنے آئے ہیں، ضلع ملیر سے 8، کورنگی سے 7، وسطی اور جنوبی سے 6، کیماڑی سے 3 اور غربی سے 2 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-03-10/1449518_102643_updates.jpg
کراچی سمیت سندھ بھر میں ملیریا اور ڈینگی کیسز میں اضافہ

کراچی سمیت سندھ بھر میں ملیریا اور ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہونے لگا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

محکمۂ صحت کا مزید کہنا ہے کہ رواں سال سندھ بھر میں ڈینگی کے باعث دو اموات بھی ہوچکی ہیں۔

ماہرین نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کسی بھی بخار کی صورت میں فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
Pages: [1]
View full version: کراچی میں ڈینگی کے کیسز میں مسلسل اضافہ