قطر سے ایل این جی کی درآمد 5 سال تک مؤخر کرنے کی تجویز
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-25/1513585_3065144_LNG_updates.jpg—فائل فوٹوپیٹرولیم ڈویژن کے حکام نے قطر سے ایل این جی کی درآمد 5 سال تک مؤخر کرنے کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں ایل این جی ضرورت سے زیادہ دستیاب ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ بات پیٹرولیم ڈویژن کے حکام نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کے مصطفیٰ محمود کی زیرِ صدارت اِن کیمرہ اجلاس میں کہی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک بھی شریک ہوئے، پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے قطر سے ایل این جی معاہدوں پر اجلاس کو بریفنگ دی گئی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-13/1509770_070827_updates.jpg
درآمدی ایل این جی گھریلو صارفین کو کتنی مہنگی پڑے گی؟
درآمدی لکویفائیڈ نیچرل گیس (ایل این جی) گھریلو صارفین کو اوسطاً 65 فیصد مہنگی پڑے گی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
حکام پیٹرولیم ڈویژن نے اجلاس میں کہا کہ قطر کو تحریری طور پر کارگوز کی درآمد مؤخر کرنے کی درخواست کی جائے گی، کھپت بڑھانے کے لیے گھریلو صارفین کو ایل این جی دی جائے گی۔
پیٹرولیم ڈویژن کے حکام کا بریفنگ میں کہنا ہے کہ قطر سے 2 معاہدوں کے تحت 108 ایل این جی کارگوز کے معاہدے ہیں، سالانہ کتنے کارگوز مؤخر کرنے ہیں ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایل این جی کی کھپت کم ہونے کی بڑی وجہ پاور سیکٹر کی طلب میں کمی بھی ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں قائمہ کمیٹی کو گیس سیکٹر کے گردشی قرض پر بھی بریفنگ دی گئی۔
Pages:
[1]