slotcosino Publish time 2025-10-10 16:19:55

ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.16 فیصد کمی ریکارڈ، مہنگائی کی سالانہ شرح 3.95 فیصد ہوگئی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-26/1513911_1413154_Bureau-of-Statistics_updates.jpg

ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.16 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسلام آباد کےادارہ شماریات کے مطابق ملک میں مہنگائی کی سالانہ مجموعی شرح 3.95 فیصدہوگئی۔

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق ایک ہفتے میں 17 اشیا مہنگی اور 11 سستی ہوئیں، اس دوران ٹماٹر 9.04 فیصد، انڈے 0.88 فیصد اور آٹا 0.76 فیصد مہنگا ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے گڑ 0.64 فیصد، خشک دودھ 0.58 فیصد، واشنگ سوپ 0.47 فیصد اور مٹن 0.40 فیصد مہنگا ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق گھی کوکنگ آئل اور تازہ دودھ کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا، جبکہ حالیہ ہفتے چکن 12.46 فیصد، کیلے 4.22 اور آلو 2.44 فیصد سستے ہوئے۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے پیاز 1.61 فیصد، ایل پی جی 0.65 فیصد سستی ہوئی۔ حالیہ ہفتے 23 اشیاء کی قیمتیں برقرار رہیں۔
Pages: [1]
View full version: ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.16 فیصد کمی ریکارڈ، مہنگائی کی سالانہ شرح 3.95 فیصد ہوگئی