پی ایس ایکس میں نیا ریکارڈ، 100 انڈیکس ایک لاکھ 63 ہزار سے تجاوز کرگیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-29/1514741_3820729_5_updates.jpgفائل فوٹو
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کی اونچی اُڑان جاری ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز زبردست تیزی کے باعث ایک اور تاریخ رقم ہوگئی، 100 انڈیکس ایک لاکھ 63 ہزار سے تجاوز کرگیا۔
کاروبار کے دوران بازار حصص کے 100 انڈیکس میں 1590 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 63 ہزار 847 کی بلندی پر بند ہوا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-26/1513832_094850_updates.jpg
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ ساز دن،ایک لاکھ 62 ہزار کی حد بھی عبور
آج اب تک کے کاروبار کے دوران بینچ مارک 100 انڈیکس ایک لاکھ 62 ہزار 153 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بھی پہنچا۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
کاروبار کے دوران بینچ مارک 100 انڈیکس ایک لاکھ 63 ہزار 903 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بھی پہنچا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 62 ہزار 257 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
Pages:
[1]