slotcosino Publish time 2025-10-10 16:20:00

سائیکل چلانا ڈیمنشیا سے بچا سکتا ہے: تحقیق

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-21/1512226_5597043_11_updates.jpg
فائل فوٹو

ایک حالیہ طبی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ سائیکلنگ ناصرف ماحول اور جسمانی صحت کے لیے فائدہ مند ہے بلکہ یہ دماغ کو بڑھاپے میں یادداشت کی بیماری ڈیمنشیا اور الزائمر سے بھی محفوظ رکھ سکتی ہے۔

یہ تحقیق معروف جریدے جاما نیٹ ورک اوپن میں شائع ہوئی ہے جس میں برطانیہ کے تقریباً 4 لاکھ 80 ہزار افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔ نتائج کے مطابق وہ افراد جو روزمرہ کے کاموں کے لیے کار، بس یا ٹرین کے بجائے سائیکل استعمال کرتے ہیں، ان میں ڈیمنشیا کا خطرہ 19 فیصد اور الزائمر کا خطرہ 22 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سائیکلنگ دماغ کے اس حصے ہپوکیمپس کو بڑا اور صحت مند رکھنے میں مددگار ہے، جو یادداشت اور سیکھنے کی صلاحیت کو کنٹرول کرتا ہے۔

تحقیق کے دوران 13 سالہ فالو اپ میں 8 ہزار 845 افراد ڈیمنشیا اور 3 ہزار 956 الزائمر میں مبتلا ہوئے۔

واک کرنے والوں میں ڈیمنشیا کا خطرہ تو 6 فیصد کم پایا گیا مگر حیران کن طور پر ان میں الزائمر کا خطرہ 14 فیصد زیادہ تھا۔

سائیکلنگ کرنے والے زیادہ تر افراد جسمانی طور پر فعال، صحت مند اور بہتر طرزِ زندگی گزارنے والے پائے گئے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/magazine/2021-06-03/936261_082006_updates.jpg
سائیکل چلانے کے صحت پر اثرات

معتدل شدت کی باقاعدہ جسمانی سرگرمی جیسے کہ چلنا،... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

نیورولوجی کے پروفیسر ڈاکٹر جو ورگھیز کا کہنا ہے کہ یہ پہلی تحقیق ہے جس میں سائیکلنگ کے دماغی ساخت پر مثبت اثرات کو بھی ثابت کیا گیا۔ ان کے مطابق سائیکلنگ خون کی روانی بہتر بناتی ہے، دل کی صحت مضبوط کرتی ہے اور دماغی خلیوں کی نشوونما میں مدد دیتی ہے۔

دوسری جانب ہارورڈ میڈیکل اسکول سے وابستہ ڈاکٹر سنجولا سنگھ نے کہا کہ یہ مشاہداتی تحقیق ہے، اس لیے یہ براہِ راست یہ ثابت نہیں کرسکتی کہ سائیکلنگ ڈیمنشیا کو روکتی ہے، البتہ دونوں کے درمیان گہرا تعلق ضرور پایا گیا ہے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (WHO) کے مطابق دنیا بھر میں اس وقت ڈیمنشیا کے مریضوں کی تعداد 5 کروڑ 50 لاکھ سے زائد ہے اور یہ تعداد 2050 تک تین گنا بڑھ سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق ورزش بالخصوص سائیکلنگ اس بیماری پر قابو پانے کے لیے ایک سادہ مگر مؤثر نسخہ ثابت ہوسکتی ہے۔
Pages: [1]
View full version: سائیکل چلانا ڈیمنشیا سے بچا سکتا ہے: تحقیق