slotcosino Publish time Yesterday 19:20

ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ میں 15دن کی توسیع

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-30/1515110_4377108_FBRTax_updates.jpg

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا کہنا ہے کہ ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ میں 15دن کی توسیع کردی گئی۔

ایف بی آر نے ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکس ریٹرن 15 اکتوبر تک جمع کروائے جاسکتے۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ تاریخ میں توسیع تاجر تنظیموں، ٹیکس بار ایسو سی ایشنز اور عام لوگوں کی درخواست پر کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک 40 لاکھ سے زیادہ افراد نے ٹیکس گوشوارے جمع کروائے ہیں۔

اس سے قبل اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی۔

ایف بی آر کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ٹیکس گزار نئے متعارف کردہ سادہ انکم ٹیکس ریٹرن فارم کے ذریعے باآسانی ریٹرن فائل کر سکتے ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق آخری تاریخ تک ریٹرن فائل نہ کرنے والے لیٹ فائلر تصور ہوں گے، ریٹرن فائل نہ کرنے والوں پر قانون کے مطابق جرمانے عائد کیے جائیں گے۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ تمام اہل ٹیکس گزار آج رات بارہ بجے سے پہلے اپنے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرائیں، ٹیکس گزار واجب الادا ٹیکس ادا کرکے ریٹرن جمع کروانے کے لیے پندرہ دن کی توسیع حاصل کر سکتے ہیں۔
Pages: [1]
View full version: ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ میں 15دن کی توسیع