slotcosino Publish time Yesterday 19:20

گوگل نے پاکستان میں AI موڈ متعارف کروا دیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-08-27/1504502_7594590_6_updates.jpg
فائل فوٹو

گوگل نے پاکستان میں اپنا جدید ترین AI موڈ سرچ فیچر لانچ کر دیا ہے، جو صارفین کو پیچیدہ سوالات کے تیز، درست اور جامع جوابات فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ سسٹم Gemini 2.5 کے کسٹم ورژن سے چلتا ہے، جو صارفین کو لمبے اور تفصیلی سوالات پوچھنے کی سہولت دیتا ہے، جو ماضی میں متعدد سرچز کے ذریعے ہی ممکن ہوتے تھے۔

اس فیچر کے ذریعے صارفین ایک ہی وقت میں کئی سوالات کر سکتے ہیں اور ان کے جوابات تفصیل سے حاصل کر سکتے ہیں، یہ فیچر منصوبہ بندی، تحقیق اور سیکھنے کے عمل کو مزید آسان بناتا ہے۔

مثال کے طور پر ایک صارف پوچھ سکتا ہے کہ میں اکتوبر میں ہنزہ کا سفر پلان کر رہا ہوں، پانچ دن کا ایسا شیڈول بتائیں جس میں سیاحت، ایڈونچر اور مقامی کھانے شامل ہوں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-03-26/1454894_041031_updates.jpg
گوگل سرچ سے اپنی ذاتی معلومات کیسے ڈیلیٹ کی جائیں؟

دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے ایک نیا ٹول متعارف کروایا ہے جس کی مدد سے صارفین اب صرف چند منٹوں میں اپنے بارے میں سرچ کی گئی ذاتی معلومات جیسے کہ ایڈریس، فون نمبر اور ای میل ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

یا پھر کوئی والدین سرچ کر سکتے ہیں کہ میرا بچہ نویں جماعت میں ہے اور ریاضی میں مشکل کا سامنا کر رہا ہے، کیا پاکستان میں فری آن لائن ذرائع موجود ہیں جو الجبرا اور جیومیٹری سیکھنے میں مدد کریں؟

گوگل کا کہنا ہے کہ صارفین اب ناصرف ٹیکسٹ بلکہ تصویر کھینچ کر یا وائس کمانڈ کے ذریعے بھی سرچ کر سکیں گے، مثلاً کوئی خریدار کراچی کی مارکیٹ میں اجنبی مصالحوں کی تصویر لے کر پوچھ سکتا ہے کہ یہ مصالحے کون سے ہیں اور انہیں پاکستانی پکوان میں کیسے استعمال کیا جا سکتا ہے؟

گوگل کے مطابق AI موڈ صارفین کو ویب پر موجود بہترین مواد دریافت کرنے میں مدد دے گا اور انہیں مختلف فارمیٹس میں متعلقہ معلومات تک رسائی دے گا، تاہم جہاں زیادہ اعتماد کے ساتھ AI جواب دینا ممکن نہ ہو، وہاں صارفین کو روایتی سرچ رزلٹس ہی دکھائے جائیں گے۔

یہ فیچر اب پاکستان میں گوگل ایپ (اینڈرائیڈ اور آئی او ایس) کے ساتھ ساتھ موبائل اور ڈیسک ٹاپ ویب پر بھی فعال کر دیا گیا ہے۔
Pages: [1]
View full version: گوگل نے پاکستان میں AI موڈ متعارف کروا دیا