slotcosino Publish time 2025-10-10 16:20:12

رواں سال فی تولہ سونے کے بھاؤ میں کتنا اضافہ ہوا؟

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-30/1515128_1115893_gold9_updates.jpg—فائل فوٹو

رواں سال جنوری سے ستمبر تک فی تولہ سونے کے بھاؤ میں ہوا اضافہ سامنے آ گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کا بھاؤ رواں سال کے 9 مہینوں میں 1 لاکھ 34 ہزار روپے بڑھا ہے۔

دسمبر 2024ء میں سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 72 ہزار 600 روپے فی تولہ پر بند ہوا تھا جو ستمبر 2025ء کے اختتام پر 4 لاکھ 6 ہزار 778 روپے ہو گیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-30/1515082_011520_updates.jpg
ملک میں سونا ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا، فی تولہ 3178 روپے مہنگا

عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 37 ڈالر اضافے سے 3 ہزار 855 ڈالر فی اونس ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اس دوران 10 گرام سونے کا بھاؤ رواں سال کے 9 مہینوں میں 1 لاکھ 15 ہزار 35 روپے بڑھا ہے۔

10 گرام سونے کا بھاؤ سال کے آغاز پر 2 لاکھ 33 ہزار 711 روپے تھا جو اب 3 لاکھ 48 ہزار 746 روپے ہوگیا ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں جنوری سے ستمبر تک فی اونس سونے کا بھاؤ 1 ہزار 241 ڈالرز بڑھا ہے۔
Pages: [1]
View full version: رواں سال فی تولہ سونے کے بھاؤ میں کتنا اضافہ ہوا؟