slotcosino Publish time Yesterday 19:20

عالمی ادارہ صحت نے ٹرمپ کے دعوے کی تردید کردی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-23/1512889_1276640_Trump_updates.jpg

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور یورپی میڈیسن ایجنسی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دعوے کی تردید کردی۔

ایک بیان میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ دوران حمل ایسیٹامینوفن یا ٹائلینول گولی کھانے سے بچے میں آٹزم کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

ڈبلیو ایچ او اور یورپی میڈیسن ایجنسی نے اس دعویٰ کی تردید کی اور کہا کہ دوران حمل پیراسیٹامول کے استعمال اور آٹزم کے درمیان کوئی تعلق نہیں ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-23/1512605_021836_updates.jpg
دوران حمل ٹائلینول گولی کھانے سے بچے میں آٹزم کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، ٹرمپ

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ دوران حمل ایسیٹامینوفن(acetaminophen) یا ٹائلینول گولی کھانے سے بچے میں آٹزم کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

دونوں اداروں نے کہا کہ دستیاب شواہد میں حمل کے دوران پیراسیٹامول کے استعمال اور آٹزم کے درمیان کوئی تعلق ثابت نہیں ہوا۔

یورپی میڈیسن ایجنسی نے مزید کہا کہ پیراسیٹامول کو دوران حمل محفوظ مقدار میں ضرورت پڑنے پر لیا جا سکتا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کا کہناہے کہ دوران حمل پیراسیٹامول کے استعمال سے آٹزم ہونے کی بات ابھی ثابت شدہ نہیں۔

برطانوی وزیرصحت نےبھی امریکی صدر کے دعوے کو مسترد کیا اور کہا کہ وہ ٹرمپ کے بجائے ڈاکٹرز پر اعتماد کرتے ہیں، اس معاملے میں صرف ڈاکٹرز پر ہی بھروسہ کیا جائے۔

پیراسیٹامول امریکا میں ٹائلینول کے نام سے جانی جاتی ہے، گزشتہ روز امریکی صدر نے دوران حمل، ٹائلینول کےاستعمال کو آٹزم سے جوڑتے ہوئے حاملہ عورتوں کو اس دوا کو دینے سے گریز کی ہدایت کی تھی۔
Pages: [1]
View full version: عالمی ادارہ صحت نے ٹرمپ کے دعوے کی تردید کردی