slotcosino Publish time Yesterday 19:20

پاکستان نے 500 ملین ڈالر یورو بانڈ کی بروقت ادائیگی کردی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-01/1515353_1297442_04_updates.jpg—فائل فوٹو

پاکستان نے 500 ملین ڈالر یورو بانڈ کی بروقت ادائیگی کردی۔

اس حوالے سے مشیر خزانہ خرم شہزاد نے کہا ہے کہ 2015 میں جاری کردہ 10 سالہ یورو بانڈ 30 ستمبر 2025 کو میچور ہوا جس کے بعد پاکستان نے 500 ملین ڈالر یورو بانڈ کی بروقت ادائیگی کردی۔

ان کا کہنا ہے کہ قرضوں کی بروقت ادائیگی پاکستان کے مالی نظم و ضبط کا ثبوت ہے، لیکویڈیٹی میں بہتری آئی ہے، عالمی اداروں نے پاکستان کی خود مختار ریٹنگ میں بہتری کی۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-19/1511549_115027_updates.jpg
30 ستمبر تک 50 کروڑ ڈالر یورو بانڈ کی ادائیگی کا بندوبست کر لیا ہے: گورنر اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک کے گورنر جمیل احمد کا کہنا ہے کہ 30 ستمبر تک 50 کروڑ ڈالر یورو بانڈ کی ادائیگی کا بندوبست کر لیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ رہا ہے، بانڈز پریمیئم پر ٹریڈ ہو رہے ہیں، قرض کا جی ڈی پی تناسب 77 فیصد سے کم ہو کر 70 فیصد پر آگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کُل سرکاری قرض میں بیرونی قرض کا حصہ 38 سے کم ہو کر 32 فیصد رہ گیا ہے۔

خرم شہزاد نے کہا کہ مالی سال 2025 میں قرض کے بڑھنے کی رفتار نمایاں طور پر کم رہی، عالمی سطح پر قرض لینے کی لاگت میں کمی سے پاکستان کو فائدہ ہوگا۔
Pages: [1]
View full version: پاکستان نے 500 ملین ڈالر یورو بانڈ کی بروقت ادائیگی کردی