آئس لینڈ ایک بار پھر دنیا کا پُرامن ترین ملک قرار
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-08-31/1505724_3984992_6_updates.jpgفائل فوٹو
عالمی سطح پر امن سے متعلق جاری کردہ تازہ ترین رپورٹ میں آئس لینڈ کو 2025ء کا دنیا کا سب سے پُرامن ملک قرار دیا گیا ہے۔
گلوبل پیس انڈیکس انسٹیٹیوٹ فار اکنامکس اینڈ پیس (IEP) کی جانب سے تیار کیا جاتا ہے جس میں 163 ممالک اور خطوں کو مختلف عوامل پر جانچا جاتا ہے، جس میں معاشرتی سلامتی، داخلی و خارجی تنازعات اور عسکری قوت کی شرح شامل ہیں۔
آئس لینڈ نا صرف پُرامن ملکوں کی فہرست میں سرفہرست ہے بلکہ ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ کے مطابق دنیا کے خوش ترین ممالک میں بھی تیسرے نمبر پر ہے۔
اپنی شاندار فطری خوبصورتی، آتش فشاں، گرم چشموں اور پُرسکون مناظر کی وجہ سے یہ سیاحوں کے لیے بھی نہایت پُرکشش ہے۔
گلوبل پیس انڈیکس کی رپورٹ کے مطابق آئس لینڈ کے بعد آئرلینڈ، نیوزی لینڈ، آسٹریا اور سوئٹزرلینڈ بالترتیب دنیا کے سب سے پُرامن پانچ ممالک کی فہرست میں شامل ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2020-12-03/853032_092249_updates.jpg
دنیا کے خطرناک اور محفوظ ترین ممالک کون سے ہیں؟
آئندہ برس 2021 کے لیے دنیا کے خطرناک اور محفوظ ترین ممالک کی فہرست جاری کر دی گئی ہے اور سیاحوں سمیت دیگر غیر ممالک کا سفر کرنے والوں لوگوں کو بتایا گیا ہے کہ انہیں کن ممالک میں سکیورٹی کے حوالے سے خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پُرامن معاشروں کے لیے پازیٹو پیس بنیادی کردار ادا کرتا ہے جو کہ بہتر معیشت، معاشرتی خوشحالی فراہم کرتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس سال پُرامن ممالک کی فہرست میں روس کی نمایاں تنزلی دیکھنے میں آئی اور وہ فہرست میں 163ویں نمبر پر موجود ہے جبکہ یوکرین 162 نمبر پر ہے، امریکا بھی اس فہرست میں 128ویں نمبر پر موجود ہے، جس کی بڑی وجہ اس کا عسکری بجٹ اور فوجی طاقت ہے، امریکا اس فہرست میں بنگلادیش، یوگنڈا اور ہونڈوراس جیسے ممالک سے بھی نیچے ہے۔
یورپ میں فرانس کو سب سے زیادہ عسکریت پسند ملک قرار دیا گیا ہے، وسطی اور جنوبی امریکا میں کینیڈا اور کوسٹاریکا سب سے پُرامن ممالک قرار پائے ہیں جبکہ افریقا میں ماریشس، بوٹسوانا اور نمیبیا سب سے پُرامن رہے۔
Pages:
[1]