slotcosino Publish time Yesterday 19:20

یو ایس اوپن : کروڑ پتی شخص نے کمسن بچے سے ٹوپی چھینی تو کھلاڑی نے کیا کیا؟

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-01/1506105_5508638_bng_updates.jpg
— اسکرین گریب

یو ایس اوپن ٹینس کے دوران پیش آنے والا گزشتہ دنوں ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا، جو انٹرنیٹ صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

حالیہ میچ میں پولینڈ سے تعلق رکھنے والے ٹینس پلیئر کامل میچازک نے کیرن کیچانوف کے خلاف تاریخی فتح کے بعد اپنی دستخط شدہ کیپ ایک کمسن مداح کو بطور تحفہ دی لیکن ساتھ موجود ایک شخص نے اسے چھین کر اپنی اہلیہ کے بیگ میں رکھ لی۔

یہ منظر کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا جو دیکھتے ہی دیکھتے انٹرنیٹ پر وائرل ہوگیا۔ مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو مذکورہ کیپ چھیننے والے شخص کو انٹرنیٹ صارفین نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

بعدازاں انکشاف ہوا کہ بچے سے کیپ چھیننے والا شخص کوئی عام انسان نہیں بلکہ پولینڈ سے تعلق رکھنے والا پیوٹر سزکریک نامی کروڑ پتی شخص ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-08-30/1505504_033636_updates.jpg
یو ایس اوپن ٹینس میچ کے دوران لڑکے نے اسٹیڈیم میں لڑکی کو پرپوز کردیا

یو ایس اوپن ٹینس میں بیلاروسی کھلاڑی سبالانکا اور کینیڈین کھلاڑی لیلیٰ فرننڈز کے میچ کے دوران یادگار لمحہ پیش آیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اس انکشاف کے بعد صارفین نے مذکورہ شخص کو مزید تنقید کی اور اسے خود غرض اور اس کے عمل کو شرمناک قرار دیا، جس پر پیوٹر سزکریک نے ردعمل دیتے ہوئے کہا، ’موقع ایک بار ہاتھ لگتا ہے اور ایسے موقع کو ہاتھ سے جانے نہیں دینا چاہیے‘، تاہم صارفین کی کڑی تنقید سے پرشان ہوکر اس نے اپنا اکاؤنٹ ڈی ایکٹیویٹ کردیا۔

دریں اثناء جب اس معاملے نے ٹینس پلیئر کامل میچازک کی توجہ حاصل کی تو انہوں نے بذریعہ سوشل میڈیا اس بچے تک رسائی حاصل کی اور اسے نئی دستخط شدہ کیپ دیگر تحائف کے ساتھ دے دیے۔
Pages: [1]
View full version: یو ایس اوپن : کروڑ پتی شخص نے کمسن بچے سے ٹوپی چھینی تو کھلاڑی نے کیا کیا؟