slotcosino Publish time Yesterday 19:20

صبح یا رات، کس وقت نہانا صحت کیلئے زیادہ بہتر ہے؟

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-26/1513890_9126029_9_updates.jpg
علامتی فوٹو

نہانے کے لیے بہترین وقت کے حوالے سے لوگ دو حصّوں میں تقسیم ہوئے نظر آتے ہیں لہٰذا اس موضوع پر ماہرین صحت کی رائے جاننا بہت ضروری ہے۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نہانے کا سب سے بڑا فائدہ جلد سے پسینے، تیل، دھول اور آلودگی کو دور کرنا ہے اس لیے اگر کوئی رات کو سونے سے پہلے نہاتا ہے تو وہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ دن بھر کی گندگی اور جراثیم کو بستر پر ساتھ نہ لے کر جائے لیکن یہ اتنا آسان نہیں ہے اسی لیے ماہرین احتیاط کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

مائیکرو بایولوجسٹ پرائمروز فری اسٹون بتاتے ہیں کہ نیند کے دوران بھی جسم سے پسینہ نکلتا ہے اور جلد کے ہزاروں مردہ خلیات کو بہا دیتا ہے جو دھول کے ذرات کے لیے خوراک بن جاتے ہیں یعنی اگر آپ اپنی چادریں اور تکیے کو باقاعدگی سے نہیں دھوتے ہیں تو رات کو نہا کر سونے کے فوائد محدود ہیں۔

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-23/1512815_123333_updates.jpg
دھوپ سے بچنے کیلئے سن اسکرین استعمال کرنے کے نقصانات

سن اسکرین جہاں ایک طرف جلد کو سورج کی نقصان دہ شعاعوں سے بچاتی ہے وہیں دوسری طرف جلد کو نقصان بھی پہنچا سکتی ہے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

یونیورسٹی آف ہل کے ڈاکٹر ہولی ولکنسن کا کہنا ہے کہ بعض اوقات بستر کا صاف ہونا نہانے کے وقت سے زیادہ اہم ہوتا ہے کیونکہ اگر کوئی نہانے کے بعد گندی چادر پر سو جائے تو دھول اور جراثیم آسانی سے اس کے جسم میں منتقل ہو سکتے ہیں۔

بستر صاف نہیں ہے تو نا صرف نہانے کے فوائد محدود ہوں گے بلکہ ایسے میںالرجی، سانس کے مسائل اور جلد کے انفیکشن کا خطرہ بھی بڑھ سکتا ہے۔

رات کو نہانے کے فوائد

تحقیق کے مطابق سونے سے ایک یا دو گھنٹے پہلے گرم پانی سے نہانا نیند کو بہتر بنا سکتا ہے، جیسے جیسے جسم گرم ہونے کے بعد ٹھنڈا ہوتا ہے تو دماغ کو یہ سگنل ملتے ہیں کہ اب آرام کرنے کا وقت ہو گیا ہے جس سے نیند آسانی سے آجاتی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-02/1506376_092213_updates.jpg
ناشتہ چھوڑنا ہڈیوں کیلئے خطرناک ہوسکتا ہے؟ ماہرین نے خبردار کر دیا

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ناشتہ چھوڑنے سے ہڈیوں کی صحت کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

کچھ لوگ صبح میں نہانے کو ترجیح کیوں دیتے ہیں؟

جو لوگ صبح کے وقت نہانے کو ترجیح دیتے ہیں ان کا خیال ہے کہ اس سے جراثیم، رات بھر جسم سے نکلنے والا پسینے اور تیل کو دور کرنے میں مدد ملتی ہے اور دن کا بہتر آغاز ہوتا ہے۔

نہانے کے وقت کے بارے میں ماہرین کی رائے کیا ہے؟

ماہرین کے مطابق نہانے کے لیے وقت زیادہ اہمیت نہیں رکھتا بلکہ اہم صرف جسم کو صاف ستھرا اور جراثیم سے محفوظ رکھنا ہے۔

ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر کسی کے کام میں گندگی یا جسمانی مشقت شامل ہے جیسے کہ کاشتکاری یا تعمیر تو پھر عملی طور پر شام کے وقت نہا لینا زیادہ بہتر ہے۔
Pages: [1]
View full version: صبح یا رات، کس وقت نہانا صحت کیلئے زیادہ بہتر ہے؟