slotcosino Publish time Yesterday 19:20

پرائیویسی کی خلاف ورزی پر گوگل کو 425 ملین ڈالر جرمانہ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-04/1507061_9786737_5_updates.jpgفائل فوٹو

سان فرانسسکو کی فیڈرل عدالت نے ٹیکنالوجی کمپنی گوگل (الفابیٹ) کو صارفین کی پرائیویسی کی خلاف ورزی پر 425 ملین ڈالر (42 کروڑ 50 لاکھ ڈالر) ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

یہ فیصلہ اس مقدمے کے بعد سنایا گیا جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ گوگل نے گزشتہ آٹھ سالوں تک لاکھوں صارفین کے موبائل ڈیوائسز سے ڈیٹا اکٹھا کیا۔

مقدمے میں صارفین نے دعویٰ کیا تھا کہ گوگل نے ان کے اعتماد کو توڑا اور ڈیٹا استعمال کر کے بھاری منافع کمایا، اسی لیے 31 ارب ڈالر کے ہرجانے کا مطالبہ کیا گیا تھا، تاہم جیوری نے گوگل کو صرف 425 ملین ڈالر ادا کرنے کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-08-29/1505127_103030_updates.jpg
گوگل پر بڑا سائبر حملہ، 2.5 ارب جی میل اکاؤنٹس ہیکرز کے نشانے پر

گوگل نے تمام انفرادی جی میل صارفین کو محتاط رہنے اور فوری حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

جیوری نے فیصلہ دیا کہ گوگل پرائیویسی کی خلاف ورزی کے دو الزامات میں قصوروار پایا گیا ہے، مگر یہ ثابت نہیں ہو سکا کہ کمپنی نے بدنیتی کے ساتھ ایسا کیا، اس لیے اس پر کوئی اضافی سزا یا پنیشمنٹ عائد نہیں کی گئی۔

واضح رہے کچھ عرصہ قبل ارجنٹینا میں ایک شہری کی نامناسب تصویر بنانے پر عدالت نے گوگل کو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا، گوگل نے مقدمے میں کسی بھی بدعنوانی یا بدنیتی سے انکار کیا تھا۔
Pages: [1]
View full version: پرائیویسی کی خلاف ورزی پر گوگل کو 425 ملین ڈالر جرمانہ