slotcosino Publish time Yesterday 19:20

سیڑھیاں اترنے کے صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-28/1514459_5732321_2_updates.jpg
— فائل فوٹو

سیڑھیاں چڑھنے کے صحت پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں تو اکثر بات کی جاتی ہے لیکن سیڑھیاں اترنے سے صحت پر پڑنے والے اثرات پر اب تک زیادہ توجہ نہیں دی گئی۔

مختلف تحقیقات میں سیڑھیاں چڑھنے کے فوائد تو سامنے آئے ہیں لیکن سیڑھیاں اترنا بھی صحت کے لیے بہت مفید ہے۔

سیڑھیاں چڑھنے کے مقابلے میں سیڑھیاں اترنا آسان بھی ہوتا ہے تو جو لوگ فٹ رہنا چاہتے ہیں وہ سیڑھیاں اترنے کو اپنی عادت بنالیں۔

سیڑھیاں اترنے کے فوائد

1- سیڑھیاں اترنے سے کیلوریز کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے، 5 منٹ تک سیڑھیاں اترنے سے 25 کیلوریز کو کم کیا جاسکتا ہے اور اس طرح یہ عادت بتدریج وزن کو کم کرنے میں معاون ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-27/1514248_111905_updates.jpg
طویل عمری کے اہم اور آسان اصول

عمر رسیدہ خاتون ماریہ برانیاس مورر نے طویل عمری کے اہم، سادہ اور آسان اصول بیان کردیے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

2- سیڑھیاں اترنے کو معمول بنانے سے دل کی صحت بھی بہتر ہوتی ہے یوں دل کا دورہ پڑنے، دیگر امراضِ قلب اور فالج ہونے کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔

3- سیڑھیاں اترنے سے ٹانگیں اور جسم کا درمیانی حصہ متحرک ہوتا ہے جس کی وجہ سے جسمانی توازن بہتر ہوتا ہے، گھٹنوں کی صحت بھی بہتر ہوتی ہے، اسی طرح ٹخنوں کو بھی فائدہ ہوتا ہے جبکہ اس ورزش سے گھٹنوں کے اردگرد کے پٹھے مضبوط ہوتے ہیں جس سے گھٹنوں کی تکلیف سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔
Pages: [1]
View full version: سیڑھیاں اترنے کے صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟