slotcosino Publish time Yesterday 19:20

ستمبر میں سیمنٹ کی کھپت میں 7 فیصد اضافہ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-02/1515753_2689839_cement_updates.jpg—فائل فوٹو

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن ستمبر میں سیمنٹ کی ہونے والی کھپت کی تفصیلات سامنے لے آئی۔

ایسوسی ایشن کے اعلامیے کے مطابق سیمنٹ کی کھپت ستمبر میں 7 فیصد اضافے سے 42.50 لاکھ ٹن رہی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-02/1506466_061834_updates.jpg
سیمنٹ کی مقامی کھپت 10.33 فیصد بڑھ گئی، سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن

آل پاکستان سیمنٹ میوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق رواں سال اگست میں 38 لاکھ 46 ہزار ٹن سیمنٹ فروخت ہوا۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اے پی سی ایم اے نے بتایا ہے کہ ستمبر میں سیمنٹ کی مقامی کھپت 14.38 فیصد اضافے سے 34.18 لاکھ ٹن رہی، جبکہ برآمد 15.25 فیصد کم ہو کر 8.31 لاکھ ٹن رہی۔

سیمنٹ کی مقامی کھپت پہلی سہ ماہی میں 15.08 فیصد اضافے سے 95.73 ہزار ٹن رہی، مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سیمنٹ کی برآمد 21 فیصد اضافے سے 25.89 لاکھ ٹن رہی۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کا کام ہونا ہے، اس لیے سیمنٹ ڈیوٹیز اور ٹیکسوں میں رعایت ملے تو کھپت بہتر ہو گی۔
Pages: [1]
View full version: ستمبر میں سیمنٹ کی کھپت میں 7 فیصد اضافہ