مسکراہٹ کے صحت کیلئے حیرت انگیز فوائد
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-29/1514738_6137887_3_updates.jpg— فائل فوٹو
مسکراہٹ کو اکثر خوشی کی علامت کے طور پر دیکھا جاتا ہے لیکن ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ مسکراہٹ کی اہمیت خوشی سے کہیں زیادہ ہے۔
سائنسی تحقیقات کے مطابق مسکراہٹ دماغ میں مثبت کیمیائی تبدیلیوں کو متحرک کرتی ہے جس سے جسمانی اور دماغی صحت دونوں کو براہ راست فائدہ ہوتا ہے۔
تحقیق کے نتائج میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جب انسان مسکراتا ہے تو دماغ اینڈورفنز اور سیروٹونن نامی کیمیکلز ریلیز کرتا ہے جنہیں اکثر ’خوشی کے ہارمونز‘ کہا جاتا ہے، یہ کیمیکلز کورٹیسول کی سطح کو کم کرتے ہیں جو کہ انسان کے جسم میں تناؤ پیدا کرنے والا ہارمون ہے تو یوں مسکراہٹ انسان کے دماغ کے سکون حالت اور بہتر جذباتی توازن کے لیے بہت اہم ہے۔
دل کی صحت کیلئے مفید
تحقیق کے مطابق مسکرانے یا ہنسنے سے دل کی دھڑکن اور بلڈ پریشر عارضی طور پر کم کر سکتا ہے اور یوں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ قلبی نظام پر دباؤ کم ہوجاتا ہے جس سے انسان کے دل کے امراض میں مبتلا ہونے کا خطرہ کم ہو سکتا ہے۔
قوتِ مدافعت بڑھانے میں معاون
مسکراہٹ سے جڑے مثبت جذبات مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے میں بھی مدد کرتے ہیں کیونکہ تناؤ کم ہونے سے جسم انفیکشنز اور بیماریوں سے لڑنے کے لیے زیادہ متحرک ہو جاتا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-28/1514459_031645_updates.jpg
سیڑھیاں اترنے کے صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
سیڑھیاں چڑھنے کے صحت پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں تو اکثر بات کی جاتی ہے لیکن سیڑھیاں اترنے سے صحت پر پڑنے والے اثرات پر اب تک زیادہ توجہ نہیں دی گئی۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
درد کا قدرتی علاج
مسکرانے اور ہنسنے سے اینڈورفنز نامی کیمیکلز کا اخراج ہوتا ہے جو درد سے نجات دلانے کے لیے قدرتی دوا ہے یہی وجہ ہے کہ جب لوگ اچھے موڈ میں ہوتے ہیں یا ہنسی مزاح سے بھرپور ماحول میں موجود ہوتے ہیں تو اُنہیں درد کم محسوس ہوتا ہے۔
ذہنی صحت کیلئے بہترین
زبردستی کی ایک مسکراہٹ بھی دماغ کو خوشی محسوس کرنے پر آمادہ کر سکتی ہے اور یہ اثر اضطراب اور ڈپریشن کی علامات کو کم کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔
Pages:
[1]