slotcosino Publish time 2025-10-10 16:20:43

فلمی سین حقیقت بن گیا، نوجوان نے موٹر سائیکل پر بزرگ کو اسپتال پہنچا کر جان بچالی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-09/1508439_3610833_PhotoShare-lines_updates.jpg
اسکرین گریب

بھارتی نوجوان نے موٹر سائیکل پر بزرگ کو اسپتال کے وارڈ تک پہنچا کر جان بچالی، واقعے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع چورو کے ریلوے اسٹیشن پر ایک 70 سالہ بزرگ کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی، ہریانہ کے رہائشی بھالے رام اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ جیسلمیر سے واپس آرہے تھے کہ ریلوے اسٹیشن پر ان کا شوگر لیول خطرناک حد تک گرگیا اور وہ گرنے لگے۔

اس موقع پر اسٹیشن پر موجود نوجوان شبھم نے بروقت اقدام کرکے بزرگ کو اپنی موٹر سائیکل پر بٹھایا اور ان کے بیٹے کے ہمراہ سیدھا اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ تک لے گیا۔

ڈاکٹروں کے مطابق اگر مریض کو بروقت اسپتال نہ لایا جاتا تو ان کی جان کو شدید خطرہ لاحق ہوسکتا تھا۔

شبھم کے اس بہادرانہ اقدام نے ناصرف مریض کی جان بچائی بلکہ ڈاکٹروں اور وہاں موجود افراد کو بھی متاثر کیا۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-07/1507855_062012_updates.jpg
بھارت: تیسری بیوی نے شوہر کو قتل کروا کے لاش کنویں میں پھینک دی

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع انوپ پور میں 60 سالہ شخص کو تیسری بیوی نے قتل کروا دیا، جس کی لاش اس کی دوسری بیوی کو کنویں سے ملی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ڈاکٹروں نے نوجوان کی حاضر دماغی اور جرات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہنگامی صورتحال میں بروقت قدم اُٹھانا ہی زندگی بچانے کا سبب بنتا ہے۔

اس واقعے کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں شبھم کو بزرگ کو محفوظ طریقے سے بٹھا کر اسپتال لے جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

صارفین نے نوجوان کی بہادری کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسے نوجوان معاشرے کے لیے مشعلِ راہ ہیں، کئی صارفین نے اس منظر کو فلم “تھری ایڈیٹس“ کے مشہور سین سے بھی تشبیہ دی۔

ڈاکٹروں کے مطابق مریض کی حالت اب خطرے سے باہر ہے اور مکمل صحت یابی کی امید ہے۔
Pages: [1]
View full version: فلمی سین حقیقت بن گیا، نوجوان نے موٹر سائیکل پر بزرگ کو اسپتال پہنچا کر جان بچالی