slotcosino Publish time Yesterday 19:20

جنگ ستمبر 1965: ایم ایم عالم نے سرگودھا کی فضاؤں میں ایک منٹ سے بھی کم وقت میں کمال کر دکھایا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-07/1507807_6733386_MM-Alam-125_updates.jpgپاک فضائیہ کے پائلٹ اسکواڈرن لیڈر ایم ایم عالم—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

جنگ ستمبر 1965 کے دوسرے دن کا آغاز پاک فضائیہ نے ایک نئی تاریخ لکھ کر کیا، دشمن نے 7 ستمبر کی صبح پاکستان کے فضائی دفاع میں مرکزی اہمیت کے حامل سرگودھا ایئر بیس پر حملہ کیا۔

پاکستان کے فضائی دفاعی نظام نے دشمن کے حملے کی اطلاع دی، حملہ آور دشمن کے 5 ہنٹر طیاروں کے مقابلے میں پاک فضائیہ کے صرف 2 شاہین فضا میں دشمن کے حملے کو ناکام بنانے کے لیے موجود تھے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-06/1507663_110344_updates.jpg
6 ستمبر: پاک فضائیہ نے دشمن کے پٹھان کوٹ بیس پر پہلا فضائی حملہ کر کے کاری ضرب لگائی

پاک فضائیہ نے 6 ستمبر کی شام اپنے پہلے فضائی حملے میں دشمن کے سب سے زیادہ خطرناک ہتھیاروں کو زمین پر ہی تباہ کر دیا گیا۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اسکواڈرن لیڈر محمد محمود عالم نے اپنے ونگ مین فلائٹ لیفٹیننٹ مسعود اختر کے ہمراہ حملہ آور دشمن طیاروں کا فضا میں تعاقب شروع کیا۔

پاکستانی طیاروں کو دیکھ کر دشمن نے فوری طور پر راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کی۔

ایم ایم عالم نے موقع ہاتھ سے نا جانے دیا اور بھاگتے ہوئے دشمن پر حملہ کر دیا۔

ایم ایم عالم نے فوری طور پر دشمن کے طیاروں کو ایک ایک کر کے نشانہ بنانا شروع کیا اور 30 سیکنڈ میں دشمن کے طیاروں کو دھول چٹادی۔

دشمن کے لیے سرگودھا کی فضا میں لگنے والا جھٹکا شدید تھا، برطانوی ساختہ ہنٹر طیارہ جو ہر لحاظ سے ایک بہتر طیارہ تھا اور پاکستانی سیبر کے مقابلے میں برتر طیارہ تصور کیا جاتا تھا، تاہم لٹل ڈریگن کے نام سے معروف ایم ایم عالم نے بہتر فضائی تربیت سے دشمن کے حملے کو ناکام بنا دیا۔
Pages: [1]
View full version: جنگ ستمبر 1965: ایم ایم عالم نے سرگودھا کی فضاؤں میں ایک منٹ سے بھی کم وقت میں کمال کر دکھایا