سعودی موٹر سائیکلسٹ کا ایک ہزار فٹ تک جبڑے سے ہینڈل کنٹرول کرنے کا ریکارڈ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-09/1508517_8560750_GAZA-NEW-2_updates.jpgسعودی عرب سے تعلق رکھنے والے ایک موٹر سائیکلسٹ نے ایک ہزار فٹ تک ایک پہیے پر موٹر سائیکل چلانے کے دوران ہینڈل بار کو اپنے منہ سے تھامے رکھا اور گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔
احمد عثمان نامی اس ریکارڈ ہولڈر نے جولائی کی 15 تاریخ کو موٹرسائیکل کے ہینڈل کو اپنے جبڑوں میں دبا کر ایک پہیے پر بائیک چلانے کا یہ مظاہرہ کیا۔
عثمان نے 984 فٹ اور 3 انچ تک اسی طرح جبڑے سے ہینڈل پکڑ کر موٹر سائیکل چلائی اور آفیشل طور پر منہ سے موٹر سائیکل ون ویلنگ کرنے کے سب سے زیادہ فاصلے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔
اس دوران عثمان نے اپنے دونوں ہاتھ اور بازو ہوا میں لہرانے جیسے انداز میں اٹھا کر اپنا توازن برقرار رکھا اور بائیک کا ہینڈ اپنے جبڑوں میں دبا کر ون ویلنگ کا ریکارڈ ایک منٹ سے کم وقت میں قائم کیا۔
Pages:
[1]