ماں 15 روز کے بچے کو فریج میں رکھ کر سونے چلی گئی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-11/1509037_8652655_Mother-son-fridge_updates.jpgاے آئی سے تخلیق کردہ فوٹو: جنگ
بھارت کے شہر مرادآباد کے علاقے کرولا میں ایک چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں زچگی کے بعد ذہنی بیماری (پوسٹ پارٹم سائیکوسس) میں مبتلا 23 سالہ خاتون اپنے 15 روز کے بیٹے کو فریج میں رکھ کر بھول گئی اور سونے چلی گئی۔
بچے کے رونے کی آواز سن کر دادی فوراً کچن میں پہنچیں اور فریج کھول کر بچے کو باہر نکالا، فوری طور پر ڈاکٹر کے پاس لے جایا گیا جہاں بتایا گیا کہ بچہ مکمل طور پر محفوظ ہے۔
اہل خانہ کے مطابق ابتدا میں انہیں گمان ہوا کہ خاتون پر جنات یا برے اثرات کا سایہ ہے، اس لیے انہوں نے روایتی ٹوٹکے اور عملیات کروائے، لیکن جب حالت بہتر نہ ہوئی تو خاتون کو سائیکائٹری سینٹر لے جایا گیا، جہاں ماہر نفسیات ڈاکٹر نے انہیں پوسٹ پارٹم سائیکوسس کی تشخیص کی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-09/1508439_033901_updates.jpg
فلمی سین حقیقت بن گیا، نوجوان نے موٹر سائیکل پر بزرگ کو اسپتال پہنچا کر جان بچالی
ڈاکٹروں کے مطابق اگر مریض کو بروقت اسپتال نہ لایا جاتا تو ان کی جان کو شدید خطرہ لاحق ہوسکتا تھا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ڈاکٹر کے مطابق خاتون اس وقت کونسلنگ اور علاج کے عمل سے گزر رہی ہیں۔
ماہرینِ نفسیات کا کہنا ہے کہ یہ ایک سنگین لیکن نایاب نفسیاتی کیفیت ہے جو زچگی کے بعد بعض خواتین میں ظاہر ہوتی ہے، اس میں مریض کو وہم، فریب اور شدید الجھن جیسی علامات لاحق ہو سکتی ہیں۔
Pages:
[1]