slotcosino Publish time Yesterday 19:20

اگر دن بھر پانی کم پیتے ہیں تو ہوشیار ہو جائیں

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-02/1515641_3480370_3_updates.jpg
فائل فوٹو

یہ سب جانتے ہیں کہ پانی انسانی صحت کے لیے کتنا اہم ہے، مگر اس کے باوجود اکثر لوگ روزانہ مطلوبہ مقدار میں پانی نہیں پیتے، یہ معمول جسم پر مختلف منفی اثرات ڈالتا ہے اور ماہرین کے مطابق یہ نیند کی کمی کا بھی سبب بن سکتا ہے۔

یہ انکشاف امریکا کی کنیکٹی کٹ یونیورسٹی میں کی جانے والی ایک نئی تحقیق میں سامنے آیا۔

ماہرین نے بتایا کہ جب جسم میں پانی کی مقدار کم ہو جاتی ہے تو نیند آنے میں مشکل پیش آتی ہے اور اگلی صبح جاگنے پر زیادہ تھکن محسوس ہوتی ہے۔

تحقیق میں 18 نوجوان شامل کیے گئے جنہیں چار دن تک لیبارٹری بلایا گیا، پہلے دن ان کے جسم میں پانی کی مقدار چیک کی گئی، دوسرے دن وہ مکمل طور پر پانی پی کر لیبارٹری پہنچے، تیسرے دن انہیں ہدایت دی گئی کہ کم پانی پی کر آئیں، جبکہ چوتھے دن معمول کے مطابق کھانے پینے دیا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-05-04/1467511_033859_updates.jpg
کیا جسم میں پانی کی کمی سے دل کا دورہ پڑ سکتا ہے؟

ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پانی کی مناسب مقدار جسم میں خون کو گاڑھا ہونے سے روکتی ہے جو کہ دل کا دورہ پڑنے کا باعث بنتا ہے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ان افراد کے یورین کے نمونوں سے پانی کی کمی کا جائزہ لیا گیا اور ساتھ ہی ان سے نیند کے معیار اور دورانیے کے بارے میں سوالات کیے گئے، مثلاً وہ بستر پر جانے کے بعد کتنی دیر میں سوئے، رات میں جاگے یا نہیں اور خواب دیکھے یا نہیں۔

نتائج سے واضح ہوا کہ پانی کی کمی کے شکار افراد کو رات کو سونے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا اور وہ صبح اٹھنے پر بھی تھکن محسوس کر رہے تھے۔

محققین کے مطابق پانی کی کمی حاملہ خواتین اور بچوں پر زیادہ شدید اثرات ڈال سکتی ہے۔

یہ تحقیق SN Comprehensive Clinical Medicine نامی جریدے میں شائع ہوئی۔

اس سے پہلے برطانیہ کی لیورپول جان مورس یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ کم پانی پینے سے ذہنی دباؤ بڑھنے کا امکان ہوتا ہے، ماہرین کے مطابق جو لوگ روزانہ ڈیڑھ لیٹر سے کم پانی پیتے ہیں، ان میں کورٹیسول نامی ہارمون کی سرگرمی 50 فیصد زیادہ بڑھ جاتی ہے، یہی ہارمون دل کے امراض، ذیابیطس اور ڈپریشن جیسے مسائل سے بھی جڑا ہے۔



نوٹ: یہ ایک معلوماتی مضمون ہے، اپنی کسی بھی بیماری کی تشخیص اور اس کے علاج کے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
Pages: [1]
View full version: اگر دن بھر پانی کم پیتے ہیں تو ہوشیار ہو جائیں