slotcosino Publish time Yesterday 21:18

کس فلم کے سیٹ پر گووندا کے 9 گھنٹے انتظار کرانے پر سنجے دت غصے سے پھٹ پڑے؟

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-10/1518250_561059_govinda-sanjayDatt_updates.jpgسنجے دت اور گووندا کا فلم ’جوڑی نمبر ون‘ کا ایک منظر—تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بالی ووڈ اداکار رجت بیدی نے بتایا ہے کہ ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران گووندا کے 9 گھنٹے انتظار کرانے پر سنجے دت غصے سے پھٹ پڑے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رجت بیدی نے فلم ’جوڑی نمبر 1‘ کی شوٹنگ کا قصہ شیئر کیا ہے کہ جب گووندا فلم کے سیٹ پر 9 گھنٹے کی تاخیر سے پہنچے تھے تو کیا ہوا تھا۔

بالی ووڈ اداکار گووندا نے 1990ء کی دہائی میں فلم انڈسٹری پر راج کیا، تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ان کی شہرت کم ہوتی گئی اور ان کے کئی ساتھی اداکاروں اور پروڈیوسرز نے بتایا کہ وہ اکثر سیٹ پر دیر سے پہنچتے تھے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2023-11-17/1290329_031507_updates.jpg
سنجے دت کی زندگی کے وہ پہلو جو فلم ’سنجو‘ میں شامل نہ ہو سکے

بالی ووڈ کے کھل نائک سنجے دت کی 1992 میں ریلیز ہونے والی فلم ’یلغار‘ باکس آفس پر اپنا جادو تو نہ چلا سکی لیکن اس کی شوٹنگ کے دوران ہدایتکار فیروز خان نے اداکار کو انڈر ورلڈ ڈان ’ داؤ ابراہیم‘ سے متعارف کروا دیا تھا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

حالیہ انٹرویو میں ان کے فلم ’جوڑی نمبر 1‘ کے شریک اداکار رجت بیدی نے اس فلم کی شوٹنگ سے متعلق ایک واقعہ شیئر کیا ہے جس کے دوران گووندا نے سنجے دت کو 9 گھنٹے انتظار کرایا تھا۔

رجت نے کہا کہ اگرچہ گووندا ایک شاندار انسان تھے لیکن ان کے ساتھ ایک بہت بڑا مسئلہ تھا کہ انہوں نے بہت زیادہ کام لے لیا تھا، فلم ’جوڑی نمبر 1‘ کے لیے ڈیوڈ دھون کو صبح 7 بجے شوٹنگ شروع کرنی تھی، اس روز سنجے دت اور میں صبح 6 بجے وہاں موجود تھے، ڈیوڈ اور ہم سب گووندا کے آنے کا انتظار کر رہے تھے تاکہ ہم کام شروع کر سکیں، پھر ہمیں پتہ چلا کہ گووندا تو گھر پر ہیں، سیٹ سے کسی کو ان کے گھر بھیجا گیا اور پھر اس شخص کو گووندا کو سیٹ پر لانے کے لیے گھر کے باہر انتظار کرنا پڑا، جب دوپہر کے 2 بج گئے تو سنجے دت غصے میں آ گئے اور مغلظات بکنے لگے۔

رجت نے بتایا کہ جب وہ لوگ انتظار کر رہے تھے تو انہیں بعد میں معلوم ہوا کہ گووندا گھر پر بھی نہیں تھے، وہ حیدرآباد سے پرواز کر کے آ رہے تھے اور سیدھے دوپہر 3 بجے سیٹ پر پہنچے، ان دنوں کسی کو پتہ نہیں چلتا تھا کہ گووندا کہاں ہیں کیونکہ وہ دن میں 4 یا 5 شفٹیں کرتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ دوپہر 3 بجے جب گووندا سیٹ پر آئے اور جب اسسٹنٹ نے سنجے کو اسکرپٹ لا کر دیا تو انہیں احساس ہوا کہ ان کے بہت زیادہ ڈائیلاگ ہیں، جس پر سنجے دت جو پہلے ہی غصے میں بھرے بیٹھے تھے وہ اسسٹنٹ پر برس پڑے اور ان سے کہا کہ یہ لائنیں گووندا کو دے دو میں یہ نہیں کر رہا، جس کے بعد پورا منظر فوراً بدل دیا گیا لیکن جب گووندا نے شوٹنگ شروع کی تو انہوں نے شوٹنگ صرف 2 گھنٹے میں ہی ختم کر دی، وہ ایک شاندار اداکار ہیں۔

واضح رہے کہ ڈیوڈ دھون کی ہدایت کاری میں بننے والی 2001ء کی اس مزاحیہ فلم میں گووندا، سنجے دت، انوپم کھیر، ٹوئنکل کھنہ اور مونیکا بیدی نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-08-23/1503367_074316_updates.jpg
گووندا، سنیتا آہوجا میں طلا ق کی خبروں کی تردید

بالی ووڈ اداکار گووندا کی ٹیم نے سنیتا آہوجا سے طلاق کی خبروں کی تردید کردی اور کہا کہ جوڑے میں کوئی طلاق نہیں ہو رہی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

کہانی میں جے کا کردار سنجے دت اور ویرو کا کردار گووندا نے ادا کیا تھا، ان کی جوڑی ایسی تھی جو اپنی ہوشیار چالوں اور مزاحیہ انداز کے باعث ہمیشہ دوسروں کو چکما دینے اور مشکل حالات سے بچ نکلنے میں کامیاب رہتی ہے۔

مزاحیہ فلموں کےلیے مشہور ڈیوڈ دھون کی فلم جوڑی نمبر 1 ایک یادگار فلم ہے جو دلکش گانوں، طنز و مزاح اور چست مکالموں سے بھرپور کامیاب فلم ثابت ہوئی تھی، جس میں گووندا اور سنجے دت کی کیمسٹری کو ناظرین نے خاص طور پر سراہا تھا۔
Pages: [1]
View full version: کس فلم کے سیٹ پر گووندا کے 9 گھنٹے انتظار کرانے پر سنجے دت غصے سے پھٹ پڑے؟